بھارتی فوجی نے تین ساتھیوں کو مار ڈالا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک بھارتی فوجی نے اپنے ہی تین ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد اپنی جان لے لی۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ضلع راجوڑی میں فوجی بیرکوں میں ہوا۔ حکام نے فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کے احکام جارہی کردیے ہیں۔ نمائندوں کے مطابق حال ہی میں ایسے کئی بلااشتعال واقعات سامنے آئے ہیں جن میں بھارتی فوجیوں نے اپنے ہی ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان واقعات کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ عموماً فوجیوں پر ذہنی دباؤ جو طویل اوقاتِ کار اور مستقل پہاڑؤں کی بلندیوں پر رہنے کےباعث پیدا ہوتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||