’داڑھی پر پابندی جائز نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں ریاست پنجاب کی ہائیکورٹ نے ایئر فورس میں ملازمین کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے اعلٰی افسروں نے ایک ملازم آفتاب احمد انصاری کو داڑھی منڈانے کے احکامات دیے تھے۔ لیکن مسٹر انصاری نے اپنے افسران کے اس حکم کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ مسٹر انصاری نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ اس طرح کی پابندی خود فضائیہ کے اصول وضوابط کے خلاف ہے اور ایسے احکامات فوج کی سیکولر شبیہ کے بھی منافی ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ داڑھی رکھنے کے جرم میں انہیں حراست میں رکھا گیا اور نوکری سے نکالنے کی بھی دھمکی دی گئی تھی۔ آفتاب انصاری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انڈین ائر فورس کے اصولوں کے مطابق سینئر افسر کی اجازت سے مسلمانوں کو داڑھی رکھنے اجازت ہے اور مسٹر انصاری نے اپنی داڑھی اجازت کے بعد ہی بڑھائی تھی لیکن یہ اجازت گزشتہ ستمبر میں اٹھا لی گئی تھی اور اعلٰي افسروں نے انہیں داڑھی منڈانے احکامات دیے تھے۔ ہریانہ کے ایڈوکیٹ جنرل ایچ ایس ہوڈا نے ایر فورس کے اس حکم پر شدید نکتہ جینی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے احکامات آئين کی روح کے منافی ہیں اور فوج کے سیکولر کردار کے خلاف ہیں۔ عدالت نے انہیں ان تمام دلائل کے بعد ائرفورس کی اس پابندی کو غلط قرار دیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||