BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 August, 2005, 12:16 GMT 17:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کھورانہ بھارتیہ جنتاپارٹی سےخارج

سابق وزیراعلیٰ مدن لال کھورانہ
کھورانہ کا کہنا تھا کہ اڈوانی نے بی جے پی کی نظریات سے کھلواڑ کیا ہے
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکردہ لیڈراور دلی کے سابق وزیراعلیٰ مدن لال کھورانہ کو پارٹی سے معطل کردیا گيا ہے۔

مسٹر کھورانہ نے گجرات کے وزیراعلی نریندر مودی کو انکے عہدے سے برطرف کرنے کامطالبہ کیا تھا۔ حال ہی میں انہوں نے پارٹی کے صدر لال کرشن اڈوانی پر بھی نکتہ چينی تھی۔

مسٹر کھورانہ کو چھ برس کے لیے بی جے پی کی رکنیت سے معطل کیا گيا ہے۔

انہوں نےمسٹر اڈوانی کے نام خط میں لکھا تھا کہ ناناوتی کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پرجس طرح وزیراعظم منموہن سنگھ نے جگدیش ٹائٹلر سے استعفی لیا ہے۔
ویسے ہی مودی کو بھی ان کے عہدے سے برخواست کردینا چاہیے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے اس بیان پر بھی اڈوانی کی توجہ دلائی تھی کہ ’جب گجرات جل رہا تھا اس وقت مودی دوسری طرف دیکھ رہے تھے‘۔

پارٹی کی سینئر رہنما سشما سوراج نے پارٹی کے فیصلے اعلان کرتے ہوۓ کہا کہ انہیں جو بھی شکایات تھیں اسے پارٹی کے اندر اٹھانا چاہیے تھا۔ لیکن انہوں نے تمام معاملات ذرائع ابلاغ کے ذریعے اٹھائے ہیں اور یہ درست نہیں ہے اسی لیے انکے خلاف تادیبی کاروائی کی گئی ہے۔

محترمہ سوارج کا کہنا تھا پانی سر کے اوپر ہوگیا تھا اس لیے سب نےانکو پارٹی سے برخاست کرنے کی سفارش کی تھی۔ انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گيا ہے۔

گزشتہ دنوں جب مسٹراڈوانی پاکستان کے دورے سے آئےتھے اور جناح پر بیان کے حوالے سے ان پر نکتہ چینیاں ہورہی تھیں تب بھی کھورانہ نے اڈوانی پر کھل کر نکتہ چينی کی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ اڈوانی نے بی جے پی کی نظریات سے کھلواڑ کیا ہے اور وہ انکی قیادت میں کام نہیں کر پائیں گے۔

پارٹی نےاس وقت بھی ا نکو تنبیہ کی تھی۔ لیکن مودی کے خلاف بیان دیتے رہنے پرانہیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔

ادھر لال کرشن اڈوانی گجرات کے دورے پر ہیں جہاں مودی کا مخالف خیمہ تیزی سےسرگرم ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسٹر اڈوانی ناراض گروپ کو منانے گئے ہیں۔ تاکہ اختلافات پر قابو پایا جاسکے۔

کھورانہ کی تنقید
 گزشتہ دنوں جب مسٹراڈوانی پاکستان کے دورے سے آئےتھے اور جناح پر بیان کے حوالے سے ان پر نکتہ چینیاں ہورہی تھیں تب بھی کھورانہ نے اڈوانی پر کھل کر نکتہ چينی کی تھی۔
مرکز میں اقتدار سے محرومی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کےاندرونی اختلافات میں بڑھتے ہی جارہے ہیں۔

ایک طرف مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ دیوندر گوڑ کے خلاف مہم جاری ہے توگجرات میں مودی کا مخالف دھڑا گزشتہ روزدلی میں تھا۔

ادھرجھار کھنڈ میں بھی پارٹی کے بعض سینئر رہنما وزیر اعلیٰ ارجن منڈا کی کھل کر مخالفت کرہے ہیں۔ بی جے پی کی نظریاتی تنظیم آر ایس اور وشوہندو پریشد خود پارٹی کےصدر اڈوانی سے ناراض ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد