BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 August, 2005, 10:11 GMT 15:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کلکتہ: ہتھ رکشے نہیں چلیں گے

ہتھ رکشہ
کلکتہ میں ہتھ رکشہ چلانے والے افراد کی تعداد اٹھارہ ہزار ہے
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے وزیرِاعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ کلکتہ کے مشہورِ زمانہ ہتھ رکشوں پر جلد ہی پابندی لگا دی جائےگی۔

وزیرِاعلیٰ بدھا دیو بھٹاچاریا کا کہنا ہے کہ ان رکشوں کو ایک عرصے سے ’غیر انسانی‘ سمجھا جاتا ہے اور یہ کسی اور جگہ موجود بھی نہیں ہیں۔

بدھا دیو بھٹاچاریا نے کہا کہ’ ہم نے انسانی بنیادوں پر کلکتہ کی سڑکوں سے ان رکشوں کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ دنیا میں کسی اور جگہ ایسے رکشے نہیں ہیں اور ہمارے خیال میں انہیں کلکتہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے‘۔

مغربی بنگال کے وزیرِاعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکام متبادل ذرائع آمدورفت پر غور کر رہے ہیں تاکہ ان رکشوں پر پابندی سے انہیں کھینچنے والوں اور مسافروں پر اثر نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ’ اس کام کے لیے تربیت اور رقم کی ضرورت ہے اور اس برس کے آخر تک تمام رکشے سڑک سے ہٹا لیے جائیں گے‘۔

ایک غیر سرکاری تنظیم ایکشن ایڈ انڈیا کی جانب سے لیے جانے والے حالیہ جائزے میں ہتھ رکشہ چلانے والے افراد کی تعداد اٹھارہ ہزار بیان کی گئی ہے اور اس میں سالانہ اٹھارہ سو افراد کا اضافہ ہوتا ہے۔

News image
برصغیر میں یہ ہاتھ سے کھینچے جانے والے رکشے انیسویں صدی میں چین سے آئے تھے

کلکتہ کے بہت سے شہری متذبذب ہیں کہ کیا وہ مون سون کے موسم میں شہر کی تنگ گلیوں میں ان ہتھ رکشوں کے بناء سفر کر سکیں گے یا نہیں۔

شمالی کلکتہ کی گھریلو خاتون دیپالی ناتھ کا کہنا تھا کہ’ جب گلیوں میں سینے تک پانی بھر جاتا ہے تو ان گلیوں میں آمدو رفت کا کوئی اور ذریعہ کام نہیں کرتا اور ہتھ رکشے ہی عوام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہیں‘۔

مقامی ٹریڈ یونینیں بھی ان رکشوں کو کھینچنے والوں کے لیے ان کے لائسنسوں کی منسوخی سے قبل معاوضے کی فراہمی اور متبادل روزگار کے بندوبست کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ایک کمیونسٹ پارٹی رہنما محمد نظام الدین کا کہنا تھا کہ ’ ہمیں امید ہے کہ حکومت نہ ان افراد کو سڑک پر آنے پر مجبور کرے گی اور نہ ہی انہیں بھوکا رہنے دے گی‘۔

یہ رکشے’سٹی آف جوائے‘ جیسی فلموں میں آنے کے بعد کلکتہ کی لافانی پہچان تصور کیے جاتے ہیں۔ برصغیر میں یہ ہاتھ سے کھینچے جانے والے رکشے انیسویں صدی میں چین سے آئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد