BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 July, 2005, 12:40 GMT 17:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کے پی ایس گِل قصوروار

کے پی ایس گِل
کے پی ایس گِل پنجاب پولیس کے سربراہ تھے
سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کے سابق سربراہ کے پی ایس گِل کو ایک خاتون افسر روپن دیول بجاج کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا قصوروار قرار دیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب کی ہائی کورٹ بھی انہیں قصوروار قرار دے چکی ہے۔

یہ معاملہ انیس سو اٹھاسی کا ہے ۔ اس وقت مسٹر گل پنجاب پولیس کے سربراہ تھے۔ ان پر ایک ڈنر پارٹی میں نشے کی حالت میں محترمہ بجاج کو نازیبا طریقے سے پکڑنے کا الزام تھا۔

مسٹر گل کو چندی گڑھ کی ایک عدالت نے دو لاکھ روپے محترمہ بجاج کو دینے اور قانونی کارروائی کے اخراجات کے لئے مزید پچاس ہزار روپے اداکرنے کا حکم دیا تھا۔

گل کو ہائی کورٹ نے ایک مہینے کی قید کی سزا بھی سنائی تھی لیکن اس واقع کے بعد اچھے برتاؤ کے سبب یہ سزا معطل کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نےاپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ کسی تقریب یا عوامی جگہ پر جا کر شراب نہ پیئيں۔

کے پی ایس گل جس وقت ریاستی پولیس کے سربراہ تھے اس وقت پنجاب میں سکھ علحیدگی پسندی کی تحریک عروج پر تھی۔ شدت پسندی کو ختم کرنے میں مسٹر گل نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ اس وقت ہندوستان ہاکی فیڈریشن کے صدر ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد