BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 July, 2005, 02:48 GMT 07:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
القاعدہ سے تعلق پرسات سال قید

محمد افروز
تفتیش کے لیے ممبئی سے پولس کےاعلیٰ افسران کی ایک ٹیم امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ گئی تھی
ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے القاعدہ کے ایک مشتبہ رکن محمد افروز کو بم دھماکے کرنے کی سازش کے الزام میں سات سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔اس سازش میں پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ بھی شامل ہے۔

افروز پرمذکورہ الزامات کے علاوہ پائلٹ کی تربیت کے لیے جعلی دستاویزات بنا کر ملک سے باہر جانے کا بھی الزام عدالت میں ثابت کر دیا گیا ہے۔البتہ جج نے افروز کو اپنے ہی ملک کے خلاف جنگ کرنے کے الزام سے بری کردیا ہے۔

افروز بھارت کے پہلے شہری ہیں جن پر متنازعہ قانون پوٹا کے تحت پہلا مقدمہ درج کیا گيا تھا۔ ان کا تعلق ممبئی کے ٹرامبے علاقے سے ہے۔ وہ پائلٹ کی تربیت کے لیے ملک سے باہر گئے تھےاور ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرجب حملہ ہواتو وہ ممبئی میں ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔

پولیس نے افروز کو اسی ہوٹل سےگرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف القاعدہ کا ممبر ہونے اور تخریبی کارروائیوں کی سازش کرنے کے الزام میں پوٹا کے تحت کیس درج کیا گيا تھا۔

القاعدہ سے مبینہ تعلقات کی تفتیش کے لیے ممبئی سے پولس کےاعلیٰ افسران کی ایک ٹیم امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ گئی تھی لیکن ٹھوس ثبوت نہ ملنے کے سبب ان کے خلاف پوٹا کے تحت لگے الزمامات واپس لے لیے گئے تھے۔ البتہ دہشت گرد تنظیم سے تعلق اور بم دھماکوں کی سازش کے الزامات کے تحت ان پر خصوصی عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا ۔

خصوصی جج اے پی بھنگالے نے افروز کے بھائی محمد فاروق کو شواہد کی عدم موجودگی میں رہا کر دیا۔ اس کیس میں افروز کے ماموں مبارک مسلمان کو مفرور بتایا گیا ہے ۔

سرکاری وکیل اجول نگم نے بتایا کہ افروز کو ملک کی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے الزام میں عدالت نے بری کر دیا تھا جس کے خلاف حکومت ہائی کورٹ میں اپیل کرے گی۔

افروز کے وکیل مبین سولکر نے بتایا کہ ان کےموکل بےگناہ ہیں۔ مبین خصوصی عدالت کے اس فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔

افروز سیاست میں بھی قسمت آزمائی کر چکے ہیں اور انتخاب میں حصہ لے چکے ہیں۔

انہوں نے پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نےان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ عدالت نے ان کی یہ درخواست مسترد کر دی تھی۔

افروز کے اس کیس میں ممبئی کے سابق پولس کمشنر ایم این سنگھ، معطل ڈپٹی پولس کمشنر پردیپ ساونت اور کئی دیگر افسران نے گواہی دی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد