BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 July, 2005, 17:15 GMT 22:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ترنگا اب بدن پر لہرائے گا

 مالینی رمانی
فیشن ڈیزئنر مالینی رمانی قومی پرچم پہن کر ریمپ پر چلیں تھیں
بھارتی حکومت نے قومی پرچم ایکٹ میں بعض تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے۔

ہندوستان میں قومی پرچم کو لباس کے طور پر پہننا بہت ہی جلد ممکن ہو جائےگا لیکن قومی پرچم پر مشتمل ملبوسات کو کمر کے نیچے پہنے کی اجازت نہیں ہوگي۔

وہ دن اب دور نہیں ہیں جب ریمپ پر کیٹ واک کرتی ہوئی ماڈلز قومی پرچم پہنے نظر آئيں گی اور کھلاڑیوں کے یونیفارم پر بھی قومی پرچم کے تینوں رنگ اور چکر دور سے ہی نظر آئیں گے ۔

مرکزي کابنیہ نے قومی پرچم کے احترام کے متعلق ایک ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی پرچم کے استعمال پر جو پابندیاں عائد ہیں ان میں کچھ نرمی کی جائے۔ اس سلسلے میں آئندہ پارلیمانی اجلاس میں ایک بل کو لانے پر غور کیا جارہا ہے۔

تاہم خاص بات یہ ہے کہ قومی پرچم کی علامات والے لباسوں کو کمر کے نیچے پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق رومال ، تکیہ غلاف اور دستانوں پر بھی قومی پرچم کے استعمال پر پابندی جاری رہے گی۔

قومی پرچم کو لباس کے طور پر پہننے کا معاملہ اس وقت روشنی میں آیا تھا جب انڈیا فیشن ویک کے پہلے برس فیشن ڈیزئنر مالینی رمانی قومی پرچم پہن کر ریمپ پر چلیں تھیں۔ ان کے لباس پر کئی لوگوں نے اعتراض کیاتھا۔ اس بات کے لیے محترمہ رمانی پر گزشتہ چھ برسوں سے مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

بعض افراد نے کرکٹ کھلاڑیوں کے یونیافارم پر قومی پرچم کے بنےہونے پر بھی اعتراض کیا تھا۔ مشہور بلے باز سچن تندلکر کے ہیلمٹ اور سورو گنگولی کے دستانے پر قومی پرچم بنا رہتا تھا۔

انہیں حالات کے مد نظر حکومت نے قومی پرچم لہرانے اور اسے نمایاں کرنے کے متعلق ایکٹ میں بعض ترامیم کی ہیں۔ نئے قانون کے تحت قومی پرچم کی بے حرمتی پر سخت سے سخت سزا کی تجویز رکھی گئی ہے۔

ہندوستانی آئین کے مطابق قومی پرچم لہرانے اور اسے نمایاں کرنے کا حق صرف مخصوص افراد کو ہے۔ اس بارے میں ہندوستان کے ایک کامیاب تاجر اور پارلیمانی رکن نوین جندل نے عدالت میں ایک درخواست داخل کی تھی۔

مسٹر جندل نے یہ درخواست قومی پرچم کو سیاسی جائداد کے طور پر استعمال کیے جانے کے خلاف داخل کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی پرچم کسی حکومت کی ذاتی جائداد نہیں ہے بلکہ اس کے مالک عوام ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد