BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 July, 2005, 14:13 GMT 19:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایودھیا حملے کی تفتیش شروع

ایودھیا حملہ
اس حملے میں سبھی چھ شدت پسند مارے گئے ہیں
ہندوستان کی مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اسے اس طرح کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بعض تنظیموں نے مذہبی مقامات پر حملے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

مرکزی داخلہ سکریٹری ونود دوگل نے ایک اخباری کانفرنس میں بتایا کہ ان خفیہ معلومات کے بارے میں ریاستی حکومتوں کو بھی بتا دیا گیا تھا۔

مسٹر دوگل نے کہا کہ اگر چہ ابھی تک کسی تنظيم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن جلد ہی حملہ آوروں کی حقیقت معلوم ہو جائے گی۔ تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ حملہ آور ایودھیا کے نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متنازعہ رام مندر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور پورا احاطہ اب محفوظ ہے۔

مسٹر دوگل نے یہ بتایا کہ تمام چھ حملہ آور مارے گئے ہیں اور اس تصادم میں سکیورٹی کے دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔

داخلہ سکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت یہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ شدت پسندوں نے ہتھیار اور دھماکہ خیزمادہ کہا ں سےحاصل کیا۔

 شدت پسندوں کو ایودھیا لے جانے والے ڈرایئور نے بتایا کہ اس نے انہيں لکھنؤ ریلوے سٹیشن سے پِک کیا تھا اور انہوں نے خود کو سیاح بتایا تھا۔ ڈرایئور کے مطابق ان شدت پسندوں نے حملے سے قبل ایودھیا میں ایک چھوٹے مندر میں پوجا بھی کی تھی

اس دوران حملہ آوروں کو ایودھیا لے جانے والے ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے انہيں لکھنؤ ریلوے سٹیشن سے پِک کیا تھا اور انہوں نے خود کو سیاح بتایا تھا۔ ڈرائیور کے مطابق ان حملہ آوروں نے حملے سے قبل ایودھیا میں ایک چھوٹے مندر میں پوجا بھی کی تھی۔ ڈرائیور سے اس وقت پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

وزارت داخلہ نے بی جے پی کی اس نکتہ چینی کو مسترد کر دیا ہے کہ حفاظتی انتظامات میں کسی طرح کی کمی تھی۔ مسٹر دوگل کا کہنا تھا کہ نیم فوجی دستوں نے نہ صرف یہ کہ شدت پسندوں کو سکیورٹی کے باہرکی لائن پر ہی ہلاک کر دیا بلکہ اس بات کا بھی خیال رکھا کہ اس تصادم میں وہاں موجود عقیدت مندوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد