 |  رائیس نے بھارت کی سکیورٹی کونسل میں مستقل رکنیت کی کوششوں کے بارے میں واضح جواب نہیں دیا |
بھارت کے وزیر خارجہ جناب نٹور سنگھ نے واشنگٹن میں امریکی صدر جارج بش اور وزیر خارجہ کونڈلیزا رائیس سے اپنی بات حیت مکمل کر لی ہے۔ دونوں ملکوں نے اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر مزید بات چیت شروع کی ہے۔ ملاقات کے بعد ایک اخباری کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ کونڈلیزا رائس نے کہا کہ امریکہ کے لیے یہ ضروری ہے کہ دونوں ممالک میں تعلقات بڑھتے رہیں۔ تاہم نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت کی طرف سے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی کوششوں کے بارے میں ایک سوال کا براہ جواب دینے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سے متعلق اصلاحات کے بارے میں ان کی حکومت اپنے قریبی دوستوں سے مشورہ کر رہی ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ جولائی میں بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔ |