BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 February, 2005, 12:29 GMT 17:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
المونیم پر قران شریف کندہ

المونیم پر قران شریف پہلی مرتبہ کندہ کیا گیا ہے
المونیم پر قران شریف پہلی مرتبہ کندہ کیا گیا ہے
کلکتہ میں رہنے والے شیراز حسین نے قران شریف کی آیات اور سورتیں المونیم دھات کی پلیٹوں پر نقش کی ہیں۔ 230 صفحات اور 22 کلوگرام وزن والے اس قران کی کتابت میں تقریبا ایک سال لگا ہے۔ شیراز حسین کا دعوی ہے کہ یہ قران کا پہلا نسخہ ہے جو المونیم کا ہے۔

پانچ برس قبل شیراز جب کلکتہ سے ممبئی کسی کام سے آئے تھے تو ایک برتن فروش اپنی دکان پر برتنوں پر نام کندہ کر رہا تھا۔ اس برتن فروش کو دیکھ کر شیراز کو خیال آیا کہ اس فن کا استعمال قرانی آیات کو دھات پر اتارنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

ممبئی کے بھنڈی بازار کی ایک دکان میں مشین سے المونیم کی پتیوں پر قران کی آیات کی نقل کی کوششوں کا آغاز کیا گیا۔ ساتھ ہی حروف کے " سائز " کی تلاش کی جدوجہد کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ آخرکار اس شیعہ مذہبی رہنما کی محنت گزشتہ سال رنگ لائی۔ شیراز حسین نے قران شریف کے تیسوں پاروں کو المونیم کے 230 اوراق پر کندہ کیا۔

تقریبا 22 کلوگرام المونیم پتیوں پر نقل کی گئی مقدس کتاب اس و قت شیراز حسین کے گھر کلکتہ میں موجود ہے۔ شیراز کا یہ بھی دعوی ہے کہ ایسا قران شریف اس سے پہلے کبھی نہیں بنایا گيا ہے۔

پہلی بار اس طرح کے کام میں انہیں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ مسٹر حسین نے بتایا کہ سب سے بڑا مشکل کام المومینم کی شیٹ تیار کرنا تھا ۔ ساتھ ہی حروف اور سکنات کو اس پر لکھنا بھی ایک اہم مسئلہ تھا۔ یہ طے پانا مشکل ہو رہا تھا کہ حروف کس طرح لکھے جائیں تاکہ وہ خوبصورت لگیں۔ کوششیں یہ تھی قرآن پاک کے الفاظ خوشخط ہوں اس لیے اس میں مزید محنت کرنی پڑی۔

ان المونیم پتیوں کےمتعلق مسٹر حسین نے بتایا " ور‍ق تیار کرنے کے لیے المونیم کے کئی رول بازار سے خرید ے گئے اور تجربات کے بعد انہیں 10X12 کے سائز کا کاٹا گیا اور پھر ان پر حاشیہ کی لکیريں بھی کھینچیں گئیں۔

شیراز حسین کی خواہش ہے قران پاک کا یہ نادر نسخہ کسی ایسی جگہ رکھا جائے جہاں عام لوگ اس کا زیارت کر سکیں اور ان کے فن کی بھی ستائش ہو۔

شیراز چاہتے ہیں کہ وہ اس ہنر کو اپنے لواحقین میں سے یا کسی ایسے شخص کو جسے اس میں دلچسپی ہو سکھایں۔انہوں نے نے بتایا کہ ماضی میں کئی غیر ملکی قران کی آیات اور سورتیں لکھواکر لے گئے ہیں ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد