39 برس قبل، آج کے دن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آج 19 جنوری ہے۔ ٹھیک 39 برس قبل 1966 میں آج ہی کے دن بھارت کے پہلے وزیرِاعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی بیٹی مسز اندرا گاندھی بھارت کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب ہوئی تھیں۔ اپنی فتح کے بعد اندرا گاندھی نے یہ عہد کیا تھا کہ وہ بھارت اور کانگرس پارٹی کی خدمت کریں گے اور اپنے آنجہانی والد کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے امن کا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کریں گی۔ اڑتالیس سالہ مسز اندرا گاندھی آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ تھیں۔ انہوں نے 1955 سے ہی کانگرس پارٹی میں کلیدی کردار ادا کرنا شروع کر دیا تھا ۔ اندرا گاندھی لال بہادر شاستری کی حکومت میں وزیرِاطلاعات کے عہدے پر فائز رہیں۔ 1975 میں مسز گاندھی پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے اور انہیں چھ برس کے لیے کسی بھی عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا۔تاہم اندرا گاندھی نے مستعفیٰ ہونے سے انکار کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ 1977 میں اندرا انتخابات میں مرار جے ڈیسائی سے شکست کھا گئیں مگر 1979 میں اندرا گاندھی دوبارہ اقتدار میں آ گئیں۔ 1984 میں اندرا نے گولڈن ٹیمپل پر فوج کشی کا حکم دیا جو کہ ان کی موت کا سبب بھی بنا۔اس فوج کشی میں ایک ہزار سکھ مارے گئے تھے۔ اس فوج کشی کے دو ماہ بعد اندرا گاندھی کو ان کے سکھ مخافظین نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ | اسی بارے میں اندرا گاندھی کی بیسویں برسی31 October, 2004 | انڈیا اندرا گاندھی: تاریخ کے اتار چڑھاؤ29 October, 2004 | انڈیا اندرا گاندھی کی سادہ یادگار30 October, 2004 | انڈیا آپریشن بلوسٹار کی تحقیقات کا مطالبہ06 June, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||