نرسہما راؤ انتقال کر گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے سابق وزیرِاعظم پی وی نرسہما راؤ دلی میں انتقال کر گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان بھارتی پارلیمنٹ میں کیا گیا۔ تراسی سالہ نرسہما راؤ کو دو ہفتے قبل دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ نرسہما راؤ راجیو گاندھی کے قتل کے بعد گانگرس پارٹی کی جانب سے 1991 سے 1996 تک بھارت کے وزیرِاعظم رہے۔ پی وی نرسہما راؤ نے ہی نوے کی دہائی میں بھارت میں آنے والی اقتصادی تبدیلیوں کا آغاز کیا تھا۔ بھارت کے موجودہ وزیرِاعظم منموہن سنگھ، پی وی نرسہما راؤ کی حکومت میں وزیرِ مالیات تھے۔ نرسہما راؤ نہرو-گاندھی خاندان کے علاوہ واحد بھارتی وزیرِاعظم تھے جنہوں نے پانچ برس کی مقررہ مدت پوری کی۔ ان کے دورِ اقتدار میں ہی دسمبر 1992 میں بابری مسجد کا سانحہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں بھارت میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||