BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 December, 2004, 01:48 GMT 06:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بچوں کےدرمیان کرکٹ برائے امن

بچوں کےدرمیان کرکٹ برائے امن
تعلقات بہتر بنانے کے لیے دونوں جانب سے عوام کی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں۔
ممبئی جمخانہ گراؤنڈ پر 14 سے 16 سال کے بچوں کے درمیان کرکٹ میچ چل رہا تھا ۔ لوگوں کی کافی تعداد میں یہ میچ دیکھنے کے لیے اکٹھا تھی۔ میچ ختم ہوا تب جاکر لوگوں کو معلوم ہوا کہ اس میچ میں پاکستان سے آئے ہوئے بچے بھی شریک تھے اور وہ اسی طرح گھل مل کر کھیل رہے تھے کہ ان میں کوئی فرق باقی نہیں رہ گیا تھا ۔

بھارت پاکستان کےدرمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے دونوں جانب سے عوام کی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں۔

فنکاروں ، صحافیوں حتیٰ کہ ممبران پارلیمنٹ تک کےکئی وفود دونوں ممالک کے دورے کر چکے ہیں لیکن پہلی مرتبہ پاکستان سے غریب ، فٹ پاتھ پر رہنے والے اور بندھوا مزدور بچوں کو وہاں کی غیر سرکاری تنظیم ’ایکشن ایڈ‘ بھارت سیر و تفریح کے لیے لائی جس کی سربراہی نصرت شیخ کر رہی ہیں۔

واہگہ سے بچوں کا یہ قافلہ امرتسر، دہلی، احمدآباد سے ہوتا ہوا ممبئی پہنچا۔

یہا ں کی ایک غیر سرکاری تنظیم ’میجک بس‘ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ ممبئی کے تین روزہ پروگرام میں ان بچوں نے یہاں کے تفریحی مقامات کی سیر کی اور گیٹ وے آف انڈیا پر سمندر میں کشتی کی سیر کا بھی لطف اٹھایا۔

دونوں ممالک کے ان بچوں نے ’ہولی فیم‘ اسکول میں منعقدہ ایک پروگرام میں اپنے جذبات کا اظہار کیا جہاں مشہور فلمساز گووند نہلانی ، اداکار اور فلم ساز راہل بوس اور اداکارہ نندیتا داس موجود تھیں ۔

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلح قصور سے آئے ہوئے انتظار حسین کو شکایت ہے کہ انہیں بھارت آنے کا مو قع دیر سے ملا ۔ انہوں نے ویزا کی پابندی ختم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے سربراہان سے اپیل کی ۔

پاکستان کے شہر کراچی کی سوہا جذبات سے بھرپور انداز میں بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ دنیا کے نقشہ پر دونوں ممالک کے درمیان دکھائی جانے والی سرحد کی لکیریں دلوں میں نہیں ہونی چاہیے۔

راہول بوس ، گووند نہلانی نے بھی اس طرح کی کوششوں کو سراہا ۔ اس پروگرام کے بعد بچوں کے درمیان کرکٹ میچ ہوا ۔ دوٹیم بنیں لیکن ہر ٹیم میں دونوں طرف کے بچے موجود تھے ۔

مشہور اداکار ٹام آلٹر کی موجودگی نے بچوں کا حوصلہ بڑھایا۔ بوریولی کے نیشنل پارک کی سیر اور باندرہ میں فلم کی نمائش کے ساتھ جب بچوں کا قافلہ روانہ ہوا تو سب کی آنکھیں نم تھیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد