کشمیر میں دو شدت پسند ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جنہوں نےگزشتہ جمعہ کو کشمیر میں فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔ حکام کے مطابق فوج جمعہ کے روز سے ان کا پیچھا کر رہی تھی لیکن اس آپریشن میں تقریبا تیس گھنٹے کا وقت لگا اور بالآخر حفاظتی دستوں نے انہیں گولی ماردی۔ سینٹرل ریزرو پولس فورس کے ایک کے ایک سینیئر اہلکار کے بیان کے مطابق سوپور قصبے میں ہلاک کیے گئے دونوں افراد کی شناخت ابو مسلم اور ابو یاسر کے نام سے کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس یعنی سی آر پی ایف کے کیمپ پر حملہ انہیں دونوں نے کیا تھا۔ جمعہ کے روز علی الصبح سوپور قصبے میں فوج کے ایک کیمپ پر فدائین کےحملے میں حفاظتی دستے کے پانچ اہل کار ہلاک ہوگۓ تھے اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگۓ تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری وادی میں سرگرم المنصور گروپ نے قبول کی تھی۔گزشتہ پانچ ماہ میں فوجی کیمپ پر یہ بڑا پانچواں حملہ تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||