BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 November, 2004, 13:44 GMT 18:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک ہند تجارت کی اہمیت پر زور

کمل ناتھ مرارکا
’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کے شعبے میں بہت کچھ کرنے کو ہے‘
ہندوستان اور پاکستان نے تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ سٹڈی گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ملکوں کے اقتصادی ماہرین پر مشتمل یہ گروپ مختلف اشیاء، خدمات اور سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں نئے امکانات اور اور ترجیحات کاپتہ لگائے گا۔

اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان صنعتی و تجارتی رشتوں کو مزید فروغ دینا ہے۔

ہندوستان کے وزیر صنعت و تجارت کمل ناتھ مرارکا نے بتایا کہ یہ فیصلہ ان کی پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف اور ان کے پاکستانی ہم منصب ہمایوں اختر خان سے بات چیت کے بعد کیا گیا۔ اس سٹڈی گروپ کی سربراہی دونوں ملکوں کے کامرس سکریٹری کریں گے۔

پاکستان کے دورے سے واپسی پر کمل ناتھ نے نئی دِلّی میں پاکستانی وزیراعظم شوکت عزیز سے بھی ملاقات کی ہے۔

ہندوستانی وزیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف سے انکی ملاقات بہت ہی مثبت تھی اور انہوں نے ہندوستان و پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے حوالے سے کئی امور پر بات چیت کی ہے۔

کمل ناتھ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کے شعبے میں بہت کچھ کرنے کو ہے لیکن عملی طور پو اس میدان میں بہت کم کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مشرف نے تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر دیا اور ساتھ ہی دیگر باہمی امور کے حل کے لیے بامعنی مذاکرات کی بات بھی کی۔

کمل ناتھ مرارکا نے بتایا کہ اسلام آباد میں سارک ممالک کے صنعت و تجارت کے وزراء سے انکی ملاقات کافی مفید رہی ہے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد