BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کوک، پیپسی ایک کیڑے مار دوا‘

کوک اور پیپسی کا کیڑے مار دوا کے طور پر استعمال
کسانوں کے مطابق کوک اور پیپسی کیڑے مار دوا کی طرح مؤثرتو ہے ہی ساتھ ہی سستی بھی ہے۔
ہندوستان میں کولڈ ڈرنکس کا استعمال پینے کے لئے تو ہوتا ہی ہے لیکن چھتیس گڑھ کےکسان کوک اور پیپسی کا استعمال کیڑے مار دوا کے طور پر کر رہے ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ کوک اور پیپسی کیڑے مار دوا کی طرح موثرتو ہے ہی ساتھ ہی سستی بھی ہے۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کولڈ ڈرنکس کا ایسے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ مؤثر بھی ہو۔

لیکن کوکا کولا کمپنی نے اپنی کولڈ ڈرنک کے اس طرح کے استعمال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوکا کولا میں ایسا کچھ ہے ہی نہیں کہ اس کا استعمال کیڑے مار دوا کے طور پر کیا جا سکے۔

اس سال چھتیس گڑھ کے دُرگا ، راج ناد گاؤں اور دھمتری اضلاع کے کسانوں نے دھان کی فصل میں لگے کیڑوں سے چھٹکارہ پانے کے لیے کیڑے مار دوا کی جگہ پیپسی اور کوک کا استعمال کیا ہے ۔

ان کہ کہنا ہے کہ جن کیڑوں پر کسی بھی کیڑے مار دوا کا استعمال نہیں ہوتا وہ بھی ان مشروبات سے مر جاتےہیں۔

کیڑے مار دوا کے مقابلے دس گنا سستی کولڈ ڈرنکس کا استعمال کسانوں میں اتنا مقبول ہو رہا ہے کہ گاؤں گاؤں میں چائے اور پان کی دوکانوں میں یہ ڈرنکس فروخت ہو رہے ہیں۔

کسان نہیں چاہتے کہ یہ بات مشہور ہو انہیں اس بات کا اندیشہ ہے کہ کہیں سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنیاں ان کے دام نہ بڑھا دیں یا پھر کہیں ان پر روک نہ لگا دیں۔

زرعی کے ماہر ویریندر شرما کا کہنا ہے کہ پیپسی اور کوک میٹھی ہوتی ہے اور ان کے چھڑکاؤ سے لال چیونٹیاں پودوں پر آتی ہیں اور کیڑوں کو کھا جاتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کسان پہلے بھی روایتی انداز میں فصلوں میں لگنے والے کیڑوں کو مارنے کے لئے گڑ کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد