بھارت میں حزبِ اختلاف کا احتجاج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حزبِ اخلاف کے احتجاج کی وجہ سے منگل کو ہونے والے بھارت کی پارلیمان کے اجلاس کو بند کرنا پڑا۔ حزبِ اختلاف کے اراکین حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے کہ ان وزراء کو نکال دیا جائے جو حکومت میں شامل ہونے کے قابل نہیں ہیں۔ بھارتیہ جنتہ پارٹی کی سربراہی میں بننے والا اتحاد حکومت کے تین وزراء کی برطرفی چاہتا ہے جن پر فوجداری مقدمات ہیں۔ ان تینوں وزراء پر مختلف مقدمات ہیں جن میں ریپ بھی شامل ہے۔ اگر ان پر مقدمات ثابت ہوئے تو انہیں اپنا عہدے سے برطرف ہونا پڑے گا۔ حکومتی وزراء نے حزبِ اختلاف کے اس قسم کے مطالبات کو ’دوہرے معیار‘ کہہ کر رد کر دیا ہے۔ جن تین وزراء کے برطرفی کا مطالبہ کیا گیا ہے ان تینوں کا تعلق کانگریس پارٹی کی اتحادی جماعت آر جے ڈی سے ہے۔ حزبِ اختلاف کے پرشور احتجاج کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کارروائی کو روکنا پڑا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||