 |  روندر سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے ملکی مفاد کے خلاف کام کیا تھا |
بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق خفیہ ایجنسی کے اس سینیئر اہلکار کو برخاست کر دیا گیا ہے جو کئی روز سے لاپتہ ہے۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انیلیسس ونگ (را) کے سینیئر اہلکار روندر سنگھ گزشتہ کئی دنوں سے کام پر نہیں آئے اور خیال ہے کہ وہ اس وقت امریکہ میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ملکی مفاد کے خلاف کام کرتے رہے ہیں جس کا مطلب عام الفاظ میں کسی دوسرے ملک کے لیے جاسوسی کرنا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق اس بات کی انکوائری ہو رہی ہے کہ روندر سنگھ کس طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور اتنے عرصے تک نگرانی سے بچے رہے۔ |