| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’پاکستانی الزام درست نہیں‘
افغان حکومت نے پاکستان کے وزیر داخلہ کی طرف سے لگائے جانے والے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر بھارت کی خفیہ ایجنسی نے پاکستان میں دہشت گردی کرانے کے لیے تربیتی مراکز قائم کر لیے ہیں۔ افغان نائب وزیر داخلہ ھلال الدین ھلال نے پاکستانی وزیر داخلہ فیصل صالح حیات کی طرف سے لگائے جانے والے ان الزامات کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہا ہے اور وہ کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ اس کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں اتحادی فوجین دہشت گردوں کے خلاف کارووائی کر رہے ہیں اور کوئی بھی دہشت گردی کا کیمپ ان کی آنکھ سے اوجھل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نےکہا کہ افغانستان تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے کہا تھا کہ افغانستان کے مغرب میں ہرات، مشرق میں جلال آباد اور جنوبی میں قندھار میں بھارت نے دہشت گردی کے کیمپ قائم کر رکھے ہیں جہاں سے دہشت گردوں کو تربیت دے کر پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||