 |  حکمران بی جے پی کی انتخابی مہم میں بہت سے اداکار شامل ہیں |
بھارت کے شہر بنگلور کے قریب ہوائی حادثے میں بھارتی فلمی صنعت کی ایک مشہور اداکارہ سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارتی فلمی صنعت کی اداکارہ سوندریہ جو وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی انتخابی مہم میں سرگرم تھیں بی جے پی کے انتخابی جلسہ میں حصہ لینے کے لیے آندھرا پردیش کے علاقے کریم نگر جارہی تھیں۔ خصوصی طور پر حاصل کئے گئے طیارے میں بنگلور سے پرواز کرنے کے تھوڑی دیر بعد آگ لگ گئی۔ حکمران بی جے پی کے ایک ترجمان کے مطابق مرنے والوں میں سوندریہ کا بھائی، ایک پارٹی عہدے دار اور جہاز کا پائلٹ شامل ہیں۔ |