BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 April, 2004, 16:18 GMT 21:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومت اشتہارات دیکھے گی
بھارت
انتخابی اشتہارات دیکھے جائیں
بھارتی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نشر ہونے سے قبل انتخابی اشتہارات دیکھنےکی ہدایت کی ہے۔

عدالت کے مطابق تمام انتخابی اشتہارات کا نشر ہونے سے تین روز قبل کمیشن کو جانچ کے لیے پیش کیا جانا ضروری ہو گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ حال ہی میں بھارتی ٹیلیوژن پر سیاسی انتخابات کی ایک ایسی سیریز کے نشر ہونے کے بعد کیا گیا ہے جس میں سینیر سیاسی رہنماؤں کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

نئی وفاقی حکومت کے قیام کے لیے عام انتخابات آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ہیں جو تقریباً تین ہفتوں تک جاری رہیں گے۔

بھارتی ٹیلیوژن پر دکھائے جانے والے ان انتخابی اشتہارات کا اہم ہدف وزیراعظم واجپئی اور حزب اختلاف کی رہنما سونیا گاندھی ہیں۔

عدالت نے منگل کو اپنے اس فیصلے میں یہ بھی باور کرایا کہ ایسے کیبل آپریٹر جو ان اشتہارات کی تشہیر جاری رکھیں گے ان کے نشریاتی نظام کو ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔

عدالت کا یہ نیا حکم دو اپریل کو آنے والے اس فیصلے کو مزید مستحکم کرتا ہے جس میں ان اشتہارات کے دوران کسی قسم کے ذاتی، مذہبی اور اخلاقی اقدار کو ٹھیس پہنچانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد