آئی پی ایل کے سربراہ للت مودی معطل
ہندوستان کے کرکٹ بورڈ نے کرپشن کے الزامات پر انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین للت مودی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

اتوار کو بھارت کے کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے متعدد میٹنگز کے بعد للت مودی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
یہ اعلان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے اتوار کو آئی پی ایل کے تیسرے سیزن کے فائنل میچ کے ختم ہونے کے بعد کیا ہے۔
بورڈ کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ للت مودی کے انفرادی اقدامات کی وجہ سے کرکٹ انتظامیہ اور کھیل کی بدنامی ہوئی ہے۔
<link type="page"><caption> آئی پی ایل تنازعہ: ششی تھرور مستعفی</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2010/04/100419_shashi_throor_resigns_as.shtml" platform="highweb"/></link>
کرکٹ بورڈ کی کارروائی کے بعد اب للت مودی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کے معاملات میں شامل نہیں ہو سکیں گے ، ورکنگ کمیٹی اور بھارت میں کرکٹ کے حوالے سے بورڈ کی بنائی گئی دوسری کمیٹیوں میں شرکت بھی نہیں کر سکیں گے۔
للت مودی معطلی کے بعد پیر کو کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں شرکت بھی نہیں کر سکیں گے۔ معطلی پر للت مودی نے بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کے لیے اچھا ہے، کیا وہ میرے سے بہت خوفزدہ ہیں؟ کیا وہ سچ سے خوفزدہ ہیں۔‘
اس سے پہلے انھوں نے ممبئی میں آئی پی ایل کے فائنل میچ کے بعد سٹیڈیم میں موجودہ شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ لیگ صاف اور شفاف ہے۔‘
دلی میں بی بی سی کے نامہ نگار سوتک بسواس کا کہنا ہے کہ دو ہزار دو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ سکینڈل کے بعد آئی پی ایل کا موجودہ سکینڈل انڈین کرکٹ کا بدترین سکینڈل ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
للت مودی سے محکمہ انکم ٹیکس کے اعلی افسران پوچھ گچھ بھی کر رہے ہیں تاہم مودی کا کہنا ہے کہ ان پر بدعنوانی اور کچھ غلط کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
انکم ٹیکس کے افسران نے جمعرات کی شام اچانک مبئی میں موجود آئی پی ایل کے دفتر میں دستاویزات کی جانچ کی تھی اور اطلاعات کے مطابق سات گھنٹے تک للت مودی سے پوچھ گجھ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق انکم ٹٰکس ڈپارٹمنٹ یہ جاننے کی کوشش میں ہے کہ آئی پی ایل ٹیم کے مالکان نے فنڈنگ کہا سے حاصل کی تھی۔
خیال رہے کہ آئی پی ایل میں فنڈ کی دستیابی کا یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب کوچی کی نئی ٹیم کے پروموٹرز کی شناخت پر سوالیہ نشان لگایا گیا۔







