شاہدہ منی موسیقارہ بن گئیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شاہدہ منی میوزک ڈائریکٹر بن گئی ہیں- اس طرح وہ پاکستان کی پہلی فنکارہ ہیں جو اداکارہ‘ گلوکارہ اور میوزک ڈائریکٹر ہیں- ان سے قبل شمیم نازلی نامی ایک خاتون میوزک ڈائریکٹر تو تھیں مگر وہ اداکارہ اور گلوکارہ نہیں تھیں- اسی طرح نورجہاں اور کئی دیگر فنکارائیں گلوکارائیں اور اداکارائیں تو تھیں مگر وہ میوزک ڈائریکٹر نہیں تھیں- شاہدہ منی نے میوزک ڈائریکشن اپنے تیسرے البم سے شروع کی جس کے پانچ گانوں کا میوزک انہوں نے خود تیار کیا۔ جس وقت شاہدہ منی نے بطور میوزک ڈائریکٹر اپنے کیریر کا آغاز کیا۔ اس وقت بھٹی سٹوڈیو میں ایک چھوٹی سی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ہدایتکار پرویز رانا‘ پرویز کلیم‘ نغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر اور خلیق احمد نے شرکت کی۔ جب بطور میوزک ڈائریکٹر شاہدہ منی نے اپنے پہلے گانے کا میوزک ریکارڈ کیا تو وہاں پر موجود لوگوں نے میوزک کو پسند کیا اور شاہدہ منی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ہدایتکار پرویز کلیم نے کہا کہ شاہدہ منی میوزک کے اسرار و رموز سے خوب واقف ہیں- انہوں نے اچھا میوزک تیار کیا ہے اور میں اپنی آئندہ ٹیلی فلم کا میوزک شاہدہ منی سے ہی تیار کرارہا ہوں ۔ شاہدہ منی نے اپنے پانچ گانوں کا میوزک ریکارڈ کرنے کے بعد پرویز کلیم کی ٹیلی فلم کا میوزک تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ شاہدہ منی نے پرفارمنگ آرٹ کے تقریبا سبھی شعبوں میں پرفارم کیا- جب وہ اداکاری کر رہی تھیں تو انہوں نے فلم‘ ٹیلیویژن اور سٹیج پر پرفارم کیا اور جب گلو کاری کی طرف آئیں تو ریڈیو ‘ٹیلیوژن اورسٹیج پر گیت پیش کیے۔ ان کے دو آڈیو البم ’ساسو مانگے ککڑی‘ اور ’تیرے عشق نچایا‘ ریلیز ہو چکے ہیں۔ اب وہ اپنا تیسرا البم تیار کر رہی ہیں جس کے پانچ گانوں کا میوزک بھی انہوں نے خود تیار کیا ہے- |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||