پال واکر آنجہانی دولت مند ستاروں کی فہرست میں

،تصویر کا ذریعہReuters
دو سال قبل حادثے میں ہلاک ہونے والے فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس کے ادا کار پال واکر فوربز میگزین کی تازہ ترین فہرست میں شامل ہوگئے ہیں اور اُن کی دولت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
واکر جو 2013 میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے گذشتہ سال ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔
مائیکل جیکسن تین سال سے مسلسل پہلے نمبر پر ہیں۔ جنھوں نے ایک ارب ڈیڑھ کروڑ ڈالر حاصل کیے جو 2014 میں ایک ارب چار کروڑ ملین ڈالر کمائی کے تخمینے سے کم ہے۔
ایلوس پریسلےساڑھے پانچ کروڑ ڈالر سے تیسرے نمبر جبکہ مشہور کارٹون پینٹس کے تخلیق کار چارلیس شوز چار کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
رواں نومبر میں چارلی براؤن، سنوپی اور اُن کے ساتھی پینٹس فلم کے ذریعے بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
برطانوی نژاد شخصیات میں سب سے زیادہ ممتاز ایلزبتھ ٹیلر ہیں جنھیں درجہ بندی میں پانچواں نمبر حاصل ہے۔
فوربز کی فہرست کی 13 شخصیات یہ ہیں:
1. مائیکل جیکسن :ایک ارب ڈیڑھ کروڑ ڈالر۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
2. ایلوس پریسلے: ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر۔
3. چارلیز شوز: چار کروڑ ڈالر۔
4. بوب مارلے: دو کروڑ ڈالر سے زائد۔
5. ایلزبتھ ٹیلر: دو کروڑڈالر۔
6. مارلن منرو: پونے دو کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔
7. جان لینن: ایک کروڑ20 لاکھ ڈالر۔
8. ایلزبتھ اینسٹن: ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر۔
9. پال واکر: ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر۔
10. بیٹی پیج: ایک کروڑ ڈالر۔
11. سی اڈور گائیسل: 95 لاکھ ڈالر۔
12. سٹیو میکوئین: 90 لاکھ ڈالر۔
13. جیمز ڈین: 85 لاکھ ڈالر۔







