اینرک اگلیسیاز ’ڈرون‘ سے زخمی ہوگئے

،تصویر کا ذریعہGetty
ہسپانوی گلوکار اینرک اگلیسیاز میکسیکو میں ایک کنسرٹ کے دوران ڈرون کیمرے سے زخمی ہوگئے۔
ایک کنسرٹ کے دوران انھوں نے ڈرون کیمرے کو پکڑنے کی کوشش کی جس سے ان کی دو انگلیاں زخمی ہوگئیں۔
گلوکار کے ترجمان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ ’کچھ غلط ہوگیا اور ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آگیا۔‘
اینرک اگلیسیاز زخمی ہونے کے باوجود کنسرٹ میں پرفارم کرتے رہے اور بعد میں ماہر کو دکھانے کے لیے لاس اینجلس چلے گئے۔
ہفتے کے روز کنسرٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ہاتھ پر بندھی پٹی اور خون آلود ٹی شرٹ کی تصویریں شیئر کی گئیں۔

،تصویر کا ذریعہunknown
ان کے پریس ایجنٹ جو بونیلا کے مطابق ‘انھوں نے شو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور خون بہنے کے باوجود 30 منٹ تک پرفارم کرتے رہے۔‘
٤٠ سالہ اداکار کو اس کے بعد ‘فورا ائیرپورٹ لے جایا گیا جہاں ایمبولنس کے ذریعے انھیں جہاز تک پہنچایا گیا تاکہ وہ لاس انجیلس میں ماہرڈاکٹر کو دکھا سکیں۔‘
اینرک اگلیسیاز کا شمار ہسپانوی زبان کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے اور حال ہی میں انھوں نے بلبورڑ لیٹن میوزک ایوارڈز میں 9 اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







