میں جلد شادی کر رہا ہوں: شاہد کپور

شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ جس لڑکی سے شادی کر رہے ہیں وہ بہت ہی عام لڑکی ہے

،تصویر کا ذریعہtips

،تصویر کا کیپشنشاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ جس لڑکی سے شادی کر رہے ہیں وہ بہت ہی عام لڑکی ہے

بالی وڈ اداکار شاہد کپور ان دنوں اپنی شادی کو لے کر سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔

کچھ دنوں پہلے یہ خبر تھی کہ شاہد کپور کی شادی دہلی میں رہنے والی ایک لڑکی سے ہونے والی ہے۔

یہ خبر تقریبا ہر اخبار میں تھی لیکن اس کی تصدیق کرنے کے لیے نہ تو شاہد کپور میڈیا کے سامنے آ رہے تھے اور نہ ہی ان کے خاندان کا کوئی فرد۔ پر حال ہی میں ممبئی میں ہونے والے ایک ایوارڈ فنکشن کے دوران شاہد کپور نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ ہی دی۔

اگرچہ شاہد کپور نے شادی کی خبروں سے دور بھاگنے کی لاکھ کوشش کی، پر صحافیوں کے بار بار پوچھنے پر انہیں خاموشی توڑنی پڑی اور شاہد کپور نے کہا، ’میں بہت جلد شادی کرنے والا ہوں۔‘

انھوں نے کہا کہ وہ جس لڑکی سے شادی کر رہے ہیں وہ بہت ہی عام لڑکی ہے۔ شاہد بھی اپنے آپ کو ایک عام لڑکے ہی مانتے ہیں۔

انھوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس خبر پر عام طریقے سے ہی ردِ عمل دیں۔

انھوں نے کہا ’میں اتنا ضرور بتانا چاہوں گا کہ میں نے ابھی تک کوئی منگنی نہیں کی ہے۔ آپ لوگوں کو جو بھی خبر مل رہی ہیں میری شادی کے حوالے سے ان خبروں میں سچائی ہے۔ میں بہت جلد شادی کر رہا ہوں۔ یوں کہہ لیجیے کی سال کے آخر تک میری شادی ہو جائے گی۔‘

شاہد کپور کے بقول رواں برس کے آخر تک ان شادی ہو جائے گی

،تصویر کا ذریعہHoture

،تصویر کا کیپشنشاہد کپور کے بقول رواں برس کے آخر تک ان شادی ہو جائے گی