ایم ٹی وی ایوارڈ کی شام ون ڈائرکشن کے نام

ون ڈائرکشن نے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے ذریعے انعام وصول کیا
،تصویر کا کیپشنون ڈائرکشن نے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے ذریعے انعام وصول کیا

سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے ایس ایس ای ہائڈرو ایرینا میں منعقدہ ایم ٹی وی یورپیئن میوزک ایوارڈز میں پاپ بینڈ ’ون ڈائرکشن‘ سرفہرست رہا۔

نوجوانوں کے اس بینڈ کو بہترین لائیو پروگرام، بہترین پاپ اور سب سے زیادہ پرستاروں کے تین بڑے درجوں میں انعام سے نوازا گیا، تاہم وہ ورلڈ وائڈ ایکٹ میں چین کے بی بی ژاؤ سے پیچھے رہ گیا۔

ون ڈائرکشن نے پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے ذریعے ایوارڈ وصول کیا، تاہم پانچ لڑکوں پر مشتمل اس بینڈ کے ویڈیو میں زین ملک نظر نہیں آئے۔

کیٹی پیری، 5سیکنڈز آف سمر اور ایریانا گرانڈے کو دو دو انعامات ملے جبکہ میزبان نیکی میناج کو بہترین ہپ ہاپ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گرانڈے نے اپنے گیت ’بریک فری‘ پر پرفارم کیا

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنگرانڈے نے اپنے گیت ’بریک فری‘ پر پرفارم کیا

گرانڈے کو بہترین خاتون فنکارہ کے ایوارڈ کے ساتھ پرابلم کے لیے بہترین سنگل کا بھی انعام دیا گيا۔

21 سالہ گرانڈے نے اپنے گیت ’بریک فری‘ پر پرفارم بھی کیا۔ دوسرا انعام حاصل کرنے کے بعد انھوں نے کہا: ’یہ یقیناً پاگل کردینے والا ہے۔‘

شو کی میزبان نکی میناج نے کہا: ’میں آپ کے خوبصورت ملک اور تہذیب کے بارے میں بہت کچھ سیکھ رہی ہوں۔۔۔ میں بہت حد تک سکاٹش ہوچکی ہوں۔‘

ایلیسیا کی نے بھی اس موقعے پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنایلیسیا کی نے بھی اس موقعے پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا

اس موقعے پر کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے جن میں ایڈ شیران، ایلیسیا کیز، اینرک اگلیسیاز کے علاوہ رائل بلڈ اور چارلی ایکس سی ایکس کی پرفارمنسز شامل تھیں۔

راک بینڈ یو2 نے روٹیرڈیم (1997)، سٹاک ہوم (2000) اور برلن (2009) کے بعد ای ایم اے کر پروگرام میں ’ایوری بریکنگ ویو‘ پر پرفارم کیا۔

بے واچ کے سابق سٹار ڈیوڈ ہیزلہوف نے ایریانا گرانڈے کو بہترین خاتون فنکار کا انعام پیش کیا۔

بفی کلائرو کے سائمن نیل نے مائلز کینیڈی اور سیلش کے ساتھ ایم ٹی وی کے پروگرام میں پرفارم کیا

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنبفی کلائرو کے سائمن نیل نے مائلز کینیڈی اور سیلش کے ساتھ ایم ٹی وی کے پروگرام میں پرفارم کیا

بہترین مرد فنکار کا ایوارڈ جسٹن بیبر کو ملا جبکہ راک کے زمرے میں لنکن پارک کو انعام سے نوازا گیا۔

ایم ٹی وی ایی ایم اے 2014 کے انعامات

بیسٹ ویڈیو : کیٹی پیری، ڈارک ہورس ایف ٹی جوسی جے

بیسٹ آلٹرنیٹیو : تھرٹی سیکنڈز ٹو مارس

بیسٹ نیو: 5 سیکنڈز آف سمر

بیسٹ فیمیل: ایریانا گرانڈے

بیسٹ لک: کیٹی پیری

ورلڈ وائد ایکٹ: بی بی ژاؤ

بیسٹ لائیو: ون ڈائرکشن

بیسٹ راک: لنکن پارک

بیسٹ میل: جسٹن بیبر

بیسٹ ورلڈ سٹیج: اینرک ایگلیسیاز

بیسٹ سانگ ود اے میسیج: پریٹی ہارٹس

بیسٹ ہپ ہاپ: نیکی میناج

بیسٹ پاپ: ون ڈائرکشن

بیسٹ سانگ: ایریانا گرانڈے

بگسٹ فینز: ون ڈائرکشن

بیسٹ الیکٹرونک: کالون ہیرس

بیسٹ پش: سیکنڈز آف سمر

گلوبل آئیکان: اوزی اوسبورنی