خواتین مزاحیہ فنکاروں کی مقبولیت میں اضافہ

خواتین مزاحیہ فنکاروں کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، شائقین میرانڈا ہارٹ اور سارہ میلیکن کی لائیو پرفارمنس بے حد پسند کر رہے ہیں۔
ٹکٹ ماسٹر کی نئی رپورٹ کے مطابق برطانوی باکس آفس میں خواتین کامیڈینز کا حصہ اب 14 فیصد ہے لیکن 2000 میں صرف دو فیصد ہی تھا۔
گذشتہ پانچ برسوں میں میرانڈا ہارٹ اور سارہ میلیکن کی مقبولیت کافی بڑھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لی ایونز سب سے مقبول کامیڈین رہے اور میرانڈا ہارٹ سب سے مقبول خاتون کامیڈین رہی جبکہ ڈان فرنچ تیسرے نمبر پر رہے۔
برطانیہ کے سب سے مقبول ترین کامیڈینز
1.لی ایونز
2. مائیکل میک انٹائر
3. پیٹر کے
Skip سب سے زیادہ پڑھی جانے والی and continue reading
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
4. جان بشپ
5. جمی کار
ذارئع: ٹکٹ ماسٹرز سٹیٹ آف پلے: کامیڈی رپورٹ







