عامر خان سلمان خان کی فلم کی تشہیر میں مصروف

سلمان خان کی فلم نے پہلے دن تقریباً 20 کروڑ کمائے تھے، جو اچھی کمائی تو کہی جا سکتی ہے لیکن پھر بھی توقعات سے کم ہے
،تصویر کا کیپشنسلمان خان کی فلم نے پہلے دن تقریباً 20 کروڑ کمائے تھے، جو اچھی کمائی تو کہی جا سکتی ہے لیکن پھر بھی توقعات سے کم ہے

عامر خان خود تو نمود و نمائش، تقریبات اور اشتہارات سے پرہیز کرتے نظر آتے ہیں، لیکن وہ آج کل اپنے دوست سلمان خان کی فلم کی تشہیر کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ممبئی میں اپنے ٹی وی شو ’ستیہ مے و جیتے‘ کے دوسرے ایڈیشن کے پرومو لانچ کے موقعے پر انھوں نے سلمان خان کی فلم ’جے ہو‘ کی بھی پروموشن کر ڈالی۔

’جے ہو‘ جمعے کو سینما ہال میں ریلیز ہوئی اور اس نے معمول کے آغاز کے باوجود توقعات سے کم کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے بھی عامر کی فلم ’دھوم 3‘ کا اپنے ٹی وی شو ’بگ باس‘ میں بہت تشہیر کی اور بار بار ’دھوم 3‘ کا ذکر کرتے رہے۔

دونوں ستارے ایک دوسرے کی بہت تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔ عامر نے برملا سلمان کو بالی وڈ کا سب سے بڑا سٹار کہا ہے۔

کنگنا کی پریشانی انگریزی!

کنگنا راناوت کی گلابی انگریزی سے بعض لوگوں کو پاکستانی اداکارہ میرا کی یاد آ جاتی ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکنگنا راناوت کی گلابی انگریزی سے بعض لوگوں کو پاکستانی اداکارہ میرا کی یاد آ جاتی ہے

اداکارہ کنگنا راناوت اپنی آنے والی فلم ’کوئین‘ کے لیے انگریزی سیکھ رہی ہیں۔ فلم میں انھوں نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو بھارت سے بھاگ کر لندن چلی جاتی ہے۔

جہاں کنگنا راناوت کی اداکاری کے بہت سے معترف ہیں وہیں ان کی انگریزی کے بہت سے معترض بھی ہیں۔

فلم کے لیے انھیں کئی ڈائیلاگ انگریزی میں بولنے ہیں اور صحیح تلفظ کے لیے وہ انگریزی زبان کی کلاسیں لے رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کنگنا کی انگریزی دانی کو پہلے بھی تختۂ مشق بنایا گیا ہے۔

کئی بار ان صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بعض الفاظ کے تلفظ پر بھی ان کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ شاید اسی وجہ سے وہ انگریزی زبان کے معاملے میں محتاط ہیں اور پھونک پھونک کر قدم رکھنا چاہتی ہیں۔

فلم تھری ایڈیٹس کا جادو اب بھی برقرار

’تھری ایڈیئٹس‘ بھارت کی انتہائی مقبول فلموں میں شمار ہوتی ہے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشن’تھری ایڈیئٹس‘ بھارت کی انتہائی مقبول فلموں میں شمار ہوتی ہے

عامر خان کی سنہ 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کو 37 ویں جاپان اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بہترین غیر ملکی زبان کی فلموں کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں ہالی وڈ کی ’کیپٹن فلپس،‘ ’گریویٹی‘ اور ’لا مزیرابل‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔جاپان اکیڈمی ایوارڈز سات مارچ کو منعقد کیے جائیں گے۔

تھری ایڈیٹس گذشتہ سال جاپان میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے وہاں پر بھی لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔ اس سے قبل یہ فلم بھارت میں بھی بہت مقبول ہوئي تھی۔