بھارت نے لفٹ کرا دی، عدنان سمیع کے ویزے میں توسیع

بھارت کی وزارت داخلہ نے پاکستان کے معروف گلوکار عدنان سمیع کے ویزے میں تین مہینے کی توسیع کر دی ہے۔
بھارت میں رہنے کا ان کا ویزا چھ اکتوبر کو ختم ہو چکا تھا اور ممبئی پولیس نے انہیں ببغیر ویزے کے ملک میں ٹھہرنے کے لیے ان سے وضاحت طلب کی تھی ۔
ممبئی کے ڈپٹی پولیس کمشنر سنجے سنترے کے حوالے سے خبر رساں ایجنسیون نے خبر دی ہے کہ وزارت داخلہ نے عدنان کے ویزے میں چھہ اکتوبر سے تین مہینے کی مدت کے لیے توسیع کر دی ہے۔
عدنان نے ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل دلی میں وزارت داخلہ میں توسیع کے لیے درخواست دی تھی لیکن ویزا ختم ہونے کے بعد بھی وزارت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا تھا۔
ممبئی پولیس نے عدنان کو منگل کو نوٹس دیا تھا۔ عدنان نے میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا تھا ’میں نے مسلمہ ضابطے کے تحت 14 ستمبر کو اپنے ویزے میں توسیع کی درخواست دلی میں وزارت داخلہ کی متعلقہ محکمے میں جمع کرائی تھی ۔ اس ضابصے پر تمام غیر ملکیوں کو عمل کرنا ہوتا ہے اور میں اس پر گزشتہ چودہ برس سے عمل کر رہا ہوں ۔ اور اس بار بھی کیا ہے۔‘
ضابطے کے تحت وہ ویزا ختم ہونے کے بعد توسیع ہونے تک ملک سے باہر نہیں جا سکتے تھے۔
معروف گلوکار کے ویزے کی مدت ختم ہونے کی بات ممبئی میں ان کی سابقہ بیوی سے ایک فلیٹ کی ملکیت کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران سامنے آئی تھی۔
ہندو قوم پرست جماعت مہاراشٹرنو نرمان سینا اور شیو سینا نے عدنان کو بھارت سے فورآ چلے جانے کی وارننگ دی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
عدنان ایک عرصے سے بھارت میں مقیم ہیں اور یہاں فلم اور موسیقی کی دنیا میں انہیں کافی مقبولیت حاصل رہی ہے۔
پولیس نے عدنان کو نوٹس میں یہ پوچھا تھا کہ کیا انہوں نے اپنے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی ہے۔ عدنان کو نوٹس کا جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تھا۔
عدنان سمیع کئی برس سے بھارت میں رہ رہے ہیں۔
عدنان کا ممبئی کے ایک فلیٹ کی ملکیت کے حوالے سے اپنی سابقہ بیوی صبا گالادری کے ساتھ مقدمہ بھی چل رہا ہے۔
دوسری جانب مہاراشٹر کی ہندو قوم پرست جماعت شیو سینا نے عدنان سمیع سے کہا تھا کہ وہ فوراً بھارت چھوڑ دیں۔
عدنان نےگزشتہ سنیچر کو شیو سینا کے ایک رہنما سے ملاقات کی تھی اور ان سے اپنے ویزے کے سلسلے میں تعاون کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ شیو سینا پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اور کھلاڑیوں کے بھارت میں آنےجانے کے خلاف ہے۔







