’نریندر مودی ہیں ملکہ شیراوت کی پسند‘
عامر خان خاتون ٹیکسی ڈرائیوروں پر مہربان

مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مشہور بالی وڈ کے اداکار عامر خان کی ملاقات ان کے مقبول ٹی وی شو ’ستیہ مےو جیتے‘ کے دوران چندخواتین ٹیکسی ڈرائیوروں سے ہوئی تھی۔
عامر خان نے کہا کہ وہ ان خواتین ٹیکسی ڈرائیوروں کے جذبے سےبہت متاثر ہوئے ہیں اور انھوں نے یہ طے کرلیا کہ وہ جب بھی دہلی آئیں گے انھی خواتین کی ٹیکسیوں میں سفر کریں گے۔
ان خواتین ٹیکسی ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ابھی تک عامر خان نے اپنے عہد کا ایفا کیا ہے۔
ان دنوں وہ اپنی فلم ’پی کے‘ میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں جب وہ دہلی آئے تو انھیں سیر کرانے کی ذمہ داری انھی خواتین ٹیکسی ڈرائیوروں نے اٹھائی۔
’راہول نہیں، مودی موسٹ ایلیجبل بیچلر

بالی وڈ میں اپنے بولڈ سین کے لیے معروف اداکارہ ملکہ شیراوت کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی کے بجائے بی جے پی کے رہنما نریندر مودی ’موسٹ ایلیجبل بیچلر‘ ہیں۔
ممبئی میں ملکہ شیروات سے ان کے ٹی وی ریلٹی شو ’دا بےچلریٹ انڈیا میرے خیالوں کی ملکہ‘ کے بارے میں جب پوچھا گیا کہ وہ بھارت میں کسے سب سے ایلیجبل بیچلر مانتی ہیں تو انھوں نے بغیر کسی تذبذب کے گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کا نام لیا۔
جب ان سے صحافیوں نے پوچھا کہ کیا وہ راہول گاندھی کو اس قابل نہیں مانتي تو ملکہ نے کہا ’نہیں مجھے ان میں دلچسپی نہیں۔ میں صرف نریندر مودی کو پسند کرتی ہوں‘۔
ملکہ نے کہا ’اگر نریندر مودی میرے شو میں آ جائیں تو وہ جو کہیں گے میں کروں گی۔ ان کا حکم سر آنکھوں پر‘۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ملکہ شیراوت اس شو کے ذریعہ اپنے لیے دولہا تلاش کریں گی۔ اس شو کی نشریات سات اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے۔
کنگنا رناوت بازار حسن میں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت حال ہی میں ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے میں واقع ریڈ لائٹ ایریا یا قحبہ خانے میں نظر آئیں۔
انھوں نے جسم فروشی کے کاروبار میں شامل وہاں کی خواتین سے باتیں کیں اور کئی گھنٹے ان کے ساتھ گزارے۔
دراصل کنگنا نے اپنے آنے والی فلم ’رججو‘ کے لیے وہاں کا دورہ کیا جس میں وہ ایک مجرا کرنے والی لڑكي کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اپنے اس نئے کردار کے رموز نکات اور باریکیوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے انھوں نے اس علاقے کا رخ کیا تھا۔
فلم میں کنگنا خود سے کم عمر نئے آرٹسٹ پارس ارورہ کے ساتھ رومانوی سین میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم 15 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔







