آرٹس کونسل کراچی کی چھٹی عالمی اردو کانفرنس

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام چھٹی عالمی اردو کانفرنس 28 نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہے گی۔
اس چار روزہ عالمی اردو کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، بھارت، کینیڈا، روس اور ترکی سمیت کئی ملکوں کے ادیب اور دانشور شریل ہوں گے۔
آرٹس کونسل کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس کا فیصلہ آرٹس کونسل کراچی کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا جوآرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کی زیر صدارت ہوا۔
احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کراچی کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے گذشتہ برسوں کی طر ح اس برس بھی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد بھر پور طریقے سے کیا جائے گا اور اس بار توقع ہے کہ شرکت کرنے والوں میں اُردو ادب سے وا بستہ ملکی و بین الاقوامی ادبی شخصیات کی تعداد پہلے سے زیادہ ہو گی۔
نامہ نگار انور سِن رائے کے مطابق عالمی اُردو کانفرنس کی مختلف نشستوں میں تنقید، شاعری اور فکشن کے رحجانات، اُردو طنز و مزاح، اُردو میں جدید سا ئنسی رحجانات، تراجم اور فکری ترا جم کی ضرورت اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی جا ئے گی۔
کانفرنس کے دوران کئی کتابوں کا اجرا بھی ہو گا اور صدی کے نامور شاعروں کے حوالے سے تقابلی جائزے بھی لیے جائیں گے۔
احمد شاہ کا کہنا تھا کہ یہ عالمی کانفرنس اُردو زبان کو عالمی عالمی سطح پر فروغ اور تقویت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
واضح رہے کہ آرٹس کونسل کراچی کے تحت اردو کانفرنس کا یہ سلسلہ گذ شتہ پانچ برسوں سے جاری ہے اور ہر سال اس میں شریک ہونے والوں کی تعداد پہلے سے زیادہ ہوتی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







