سنی لیون اور ملکہ شیراوت ایک ساتھ
قطرینہ سے خفا رشی کپور؟

جہاں ایک طرف رنبیر کپور اور قطرینہ کیف کے درمیان مبینہ رومانس کی خبریں میڈیا کی نظر میں آئے دن سرخیوں میں بنتی رہتی ہیں وہیں اب یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ رنبیر کے والد رشی کپور کو قطرینہ کیف بالکل پسند نہیں ہیں۔
ممبئی کے تمام اخبارات اور ٹی وی چینلز پر یہ خبریں آ رہی ہیں کہ جب سے ان کے بیٹے کے ساتھ قطرینہ کیف کی تصاویر انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے تب سے رشی کپور کافی ناراض ہیں۔
اخبارات کے مطابق حال ہی میں جب کیٹ یعنی قطرینہ کیف رنبیر کپور کے حال احوال دریافت کرنے ان کے گھر پہنچیں تو بابا بھی وہیں موجود تھے۔ انہوں نے کیٹ کو رنبیر سے ملنے نہیں دیا اور باہر کا راستہ دکھایا۔
سنی ليون اور ملکہ شیراوت کے تعلقات

بولڈ اداکاری کے لیے معروف بالی وڈ کی دو ہیروئنیں ملکہ شیراوت اور سنی ليون جلد ہی ساتھ ساتھ ایک ٹی وی شو میں نظر آئیں گی۔ شو کا نام ہوگا ، ’میرے خيالوں کی ملکہ‘۔
ملکہ نے شو کی شوٹنگ اودے پور میں شروع کر دی ہے اور جلد ہی سنی ليون بھی ان کا ساتھ دینے راجستھان کے شہر ادے پور پہنچ رہی ہیں۔
معروف ٹی وی اداکار روہت رائے اس شو کے میزبان ہوں گے۔ اس شو میں ملکہ شیراوت اپنے چانے والے 30 حریفوں میں سے اپنے لیے دولہے کا انتخاب کریں گي اور سنی ليوني اس کام میں ان کی مدد کریں گی۔
سات کروڑ دے گا ’کون بنے گا کروڑ پتی‘

ممبئی کے ایک عالیشان ہوٹل میں امیتابھ بچن نے مشہور ٹی وی گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ساتویں ورژن کا افتتاح کیا جس میں صحافیوں کو انہوں نے ہاٹ سیٹ پر مدعو کیا اور ان کے ساتھ ’کے بی سی‘ یعنی کون بنے گا کروڑ پتی گیم کھیلا۔
اس سال اس شو میں ایک نئی لائف لائن ’پپلو‘ شامل کی گئی ہے۔ اس کا استعمال کر کے اس میں حصہ لینے والا شخص اپنی پسندیدہ لائف لائن کو دوبارہ استعمال کر سکتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
شو میں سب سے زیادہ انعام کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر سات کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔







