بالی وڈ ڈائری
- مصنف, دیپتی کرکی
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دہلی
سنی لیونی سب سے آگے

سنی لیونی کی مقبولیت کو ٹکر دینے والی فی الحال کوئی بالی وڈ ستارہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ کم سے کم انٹرنٹ پر مقبولیت کے معاملے میں تو یہ کہا ہی جا سکتا ہے۔ اس میدان سنی، سلمان خان، کترینا کیف، اور ایشوریہ رائے بچن جیسے ستاروں سے بھی کہیں آگے ہیں۔ آن لائن سرچ کے معاملے میں کترینا کیف دوسرے نمبر پر رہیں۔ ایک آن لائن سروے کے مطابق اس سال جون کے مہینے میں سنی کو تقریباً ساڑھے تین کروڑ بار سرچ کیا گیا۔
دوسرے نمبر پر رہیں کترینا کیف لیکن وہ تعداد کے لحاظ سے سنی سے کافی پیچھے رہیں۔ انہیں 1.58 کروڑ بار سرچ کیا کیا۔ تیسرے مقام پر بالی وڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان اور کرینا کپور رہے جنہیں تقریباً 1.41 کروڑ بار سرچ کیا گیا۔ ایشوریہ رائے بچن 92 لاکھ سرچ کے ساتھ مقبولیت کے پانچویں مقام پر رہیں۔
کرائے پر شاہ رخ کا مکان

شاہ رخ خان کا موجودہ مکان ’منت‘ جو ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع ہے ان کے مداحوں کے لیے کشش کا مرکز بنا ہوا ہے۔ لیکن ان کا پہلا مکان ان دنوں کرائے کے لیے دستیاب ہے۔ یہ مکان ممبئی کے کارٹر روڈ علاقے میں ہے۔ تین بیڈ روم والا یہ فلیٹ سمندر کی طرف کھلتا ہے۔ اسے کرائے پر لینے کے لیے بڑی رقم بھی چاہیے ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اس کے لیے پندرہ لاکھ بھارتی روپے ڈیپوزٹ کرانے ہوں گے۔ اور ہر مہینے کا کرایہ ہو گا تین لاکھ روپے۔ اتنے پیسے دینے کے بعد بھی آپ کو اس مکان میں رہنے کا سامان ساتھ لانا ہو گا۔ جس عمارت میں یہ فلیٹ ہے اس میں رہنے والوں کے مطابق شاہ رخ خان اپنی پہلی فلم ’دیوانہ‘ کی ہٹ ہونے کے بعد یہاں شفٹ ہوئے تھے۔ کچھ سال یہاں رہنے کے بعد انہوں نے باندرہ بینڈ سٹینڈ میں واقع ایک بنگلہ خریدا جسے بعد میں انہوں نے ’منت‘ کا نام دیا ۔
کس کا ہے انتظار؟

اداکار عامر خان اپنی مشہور فلو ’دھوم 3‘ کا فائنل کٹ دیکھنے کے بعد بے حد خوش ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں سے اپنی خوشی فیس بک پر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا ’دوستو میں نے ابھی دھوم 3 کا فائنل کٹ دیکھا اور میں اسے آپ لوگوں کے سامنے پیش کرنے کو بے تاب ہوں۔ مجھ سے کرسمس تک کاانتظار نہیں ہو رہا ہے۔‘ دھوم سیریز کی اس تیسری فلم میں عامر ویلن کا رول ادا کر رہے ہیں۔ ان کے کیریئر کے لحاظ سے یہ فلم خاصی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ پچھلی ریلیز فلم تلاش کو کوئی خاص کامیابی نہیں ملی تھی۔ فلم میں ان کے ساتھ اہم کردار میں ہیں کترینا کیف، ابھیشیک بچن اور اودے چوپڑا۔
اب بارڈر ٹو
سنی دیول اور جے پی دتہ تیار ہیں 16 سال پہلے ریلیز ہوئی ان کی سپر ہٹ فلم 'بارڈر' کے سيكول کے لئے. یہ بھی ایک 'وار فلم' ہوگی اور کہا جا رہا ہے کہ کسی 'سچا واقعہ' پر مبنی ہوگی.
جے پی دتہ فلم کے ہدایت کار ہوں گے اور اداکاروں میں اب تک سنی دیول اور سنیل شیٹی کے ناموں کی تصدیق کی گئی ہے جو 'بارڈر' میں بھی تھے. فلم کے باقی اداکاروں کو منتخب ہونا باقی ہے۔
ایشوریہ کی واپسی

عرصے کے بعد ایشوریہ رائے کسی عوامی تقریب میں پر سے دیکھیں جا سکیں گی۔
ماں بننے کے بعد وہ فلموں اور سٹیج پروگرام دونوں سے دی دور چلی گئی تھیں لیکن اس بار 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر وہ ایک ٹی وی چینل کے لیے ہونے والے خاص پروگرام میں سٹیج پر دیکھی جاکیں گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کہا جا رہا ہے کہ شو سے جمع ہوئی رقم اتراکھنڈ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دی جائے گی۔
اس پروگرام میں امیتابھ بچن، مادھوری ڈکشٹ اور کاجول جیسے ستارے بھی حصہ لیں گے۔







