سنی لیونی اور نصیرالدین شاہ فلم جیک پاٹ میں

بھارتی نژاد امریکی اداکارہ سنی لیونی بالی وڈ کی اپنی آنے والی فلم ’جیک پاٹ‘ کی شوٹنگ کے لیےگوا میں ہیں جس میں ان کے ساتھ نصیرالدین شاہ اداکار ہیں۔
اس فلم میں سنی لیونی کے ساتھ اداکار سچن جوشی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔گذشتہ چار دنوں سے سنی اور نصیرالدین شاہ گوا کے سہانے موسم میں شوٹنگ کا مزہ لے رہے ہیں۔
سنی لیونی امریکہ میں فحش فلموں میں کام کرنے کے لیے معروف ہیں اور بالی وڈ میں پہلی بار نصیرالدین شاہ جیسے سینئر ادا کار کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔
سنی لیونی نے بالی وڈ میں اپنے فلمی کرئیر کا آغاز مہیش بھٹ کی فلم جسم 2 سے کیا تھا۔ اس کے بعد سنجے گپتا کی ’شوٹ اٹ ایٹ وڈالا‘ میں وہ نظر آئیں تھیں۔
سنی ليوني کا کہنا ہے کہ وہ جیک پاٹ کی شوٹنگ کے حوالے سے گھبرائی ہوئی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بار پردے پر ان کے سامنے نصیرالدین شاہ ہوں گے۔
سنی لیونی کہتی ہیں: ’نصیرالدین شاہ بہت سینیئر اور تجربہ کار اداکار ہیں اس لئے میں تھوڑی نروس ہوں۔ میں ان جیسی اچھی اداکاری کیسے کر پاؤں گي۔‘
لیکن نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ سنی لیونی بہت محنتی اور ذہین اداکارہ ہیں۔ ’مجھے نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے اور ویسے بھی اداکار تو اداکار ہوتا ہے۔ وہ چاہے سنی ليوني ہوں یا پھر کوئی اور ہو‘۔
فلم ’جیک پاٹ‘ کی کہانی گوا کے ایک جوا خانے پر مبنی ہے اور نصیرالدین اس جوا خانے کے مالک کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سنی ليوني ان کی سیکریٹری کے کردار میں نظر آئیں گي۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فلم بھلے ہی جوا خانے پر مبنی ہو لیکن اصل زندگی میں نصیرالدین شاہ کو جوئے سے سخت نفرت ہے اور وہ سب کو یہ ہدایت دیتے ہیں کہ جوئے سے دور رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میں آپ کا سب کچھ لٹ جاتا ہے۔







