کیٹی ہومز ایک بار پھر سے سٹیج پر

کیٹی ہومز

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنکیٹی ہومز کو ڈرامے میں اداکاری کا نیا پراجکٹ ملا ہے۔

ہالی وڈ فکے مشہور اداکار ٹام کروز کی سابق اہلیہ کیٹی ہومز براڈوے کے ایک نئے ڈرامے میں اداکاری کر رہی ہیں جو خزاں کے موسم میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹام کروز سے طلاق کے بعد انہیں ملنے والا یہ سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔

اس پراجیکٹ کے تحت وہ ’سمیش‘ کے خالق تھریسا ریبک کی ڈارک کامیڈی ’ڈیڈ اکاؤنٹس‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

اس سے قبل ہومز نے دو ہزار آٹھ میں براڈوے پر اپنی شروعات اس وقت کی تھی جب انھوں نے آرتھر ملر کے ڈرامے آل مائی سنز میں اداکاری کی تھی۔

پروڈکشن کی تاریخ اور دوسرے کرداروں کے ناموں کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔

پانچ کرداروں پر مشتمل اس ڈارمے میں ایک ایسے بیٹے کی کہانی بیان کی گئی ہے جو سنسناٹی میں واقع اپنے آبائی گھر واپس آتا ہے۔ اس کے پاس پیسے کی بہتات ہے جس کے سبب اس کی بہن کے کان کھڑے ہو جاتے ہیں اور وہ اس کے خلاف ہو جاتی ہے۔ بہن کا کردار ہولمز ادا کر رہی ہیں۔

اس ڈرامے کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ ڈارمے میں کارپوریٹ میں لالچ کے عصری مسئلے اور چھوٹے شہر کے اقدار کو دکھایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بات کو بھی پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ کیا سوالات کے بغیر آپ کا آپ کے گھر میں ہمیشہ استقبال ہے۔

گذشتہ موسم سرما میں اس ڈرامے کا سنسناٹی پلے ہاؤس میں عالمی سطح پر پریميئر کیا گیا تھا۔

ٹونی انعام یافتہ جیک او برائن اس براڈووے ڈرامے کی ہدایت کاری کر رہے ہیں اور یہ ڈرامہ میوزک باکس تھیٹر پر پیش کیا جائے گا۔