بالی وڈ اداکار راجیش کھنہ چل بسے

بھارتی فلم انڈسٹری پر برسوں تک راج کرنے والے اداکار راجیش کھنہ ممبئی کے ایک ہسپتال میں چل بسے۔
69 سالہ راجیش کھنہ ایک لمبے عرصے سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔
گزشتہ ماہ جون میں ان کی صحت زیادہ خراب ہو گئی تھی۔
اس وقت راجیش کھنہ کے مینیجر اشونی نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ ’ان کی صحت اچھی نہیں ہے اور وہ گھر ہی پر ہیں۔ انہوں نے تین چار روز سے کھانا بھی نہیں کھایا ہے‘۔
راجیش کھنہ نے امردیپ، دو راستے، بے وفائی، محبوب کی مہندی، آرادھنا، کٹی پتنگ، آنند جیسی مقبول ترین فلموں میں کام کیا ہے۔
راجیش کھنہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہندی فلم کے پہلے ایسے ہیرو تھے جنہوں نے لگاتار پندرہ سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔
راجیش کھنہ پیار میں کا کا کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ساٹھ اور ستّر کے عشرے کے دوران راجیش کھنہ ممبئی فلم انڈسٹری کے سب سے مقبول اداکار تھے۔
راجیش کھنہ کو بالی وڈ کا پہلا سپر سٹار کہا جاتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حال ہی میں وہ زمانے بعد ٹی وی پر ایک کمپنی کے پنکھے کے اشتہار میں نظر آئے اور ان کے اس کام کے بھی کافی تذکرے رہے ہیں۔







