امریکہ:میوزک البمز کی فروخت میں بہتری

ایڈیلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنون ڈاریکشن مقبول ترین میوزک ایلبم کی فہرست میں تیسرے نمبر ہے پر جبکہ ایڈیلی 21 پہلے نمبر پر

اس برس ریلیز ہونے والی دو میوزک البم ’ایڈیل21‘ اور ’ون ڈاریکشن‘ نے بہترین کاروبار کرکے امریکہ میں میوزکالبم کے بازار کو بہتر کیا ہے۔

ایڈیل 21 اس برس کی اب تک کی سب سے مقبول ترین اور سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی البم ثابت ہوئی ہے۔ اس البم کی اب تک تیس لاکھ ستر ہزار کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ اس البم کے ساتھ موسیقی کے تقریباً پانچ لاکھ انتالیس ہزار شائقین نے گلوکارہ ایڈیل کی پہلی البم بھی خریدی ہے۔

لڑکوں کے میوزک بینڈ کی البم ’ون ڈائریکشن‘ کی اب تک آٹھ لاکھ ننانوے ہزار ڈی وی ڈیز فروخت ہوچکی ہیں اور اسی کے ساتھ یہ اس برس کی تیسری سب سے مقبول میوزک البم ہے۔

موسیقی امور کے ماہر نیلسن کا کہنا ہے کل ملا کر امریکہ میں اس برس دو سو بیس ملین البم فروخت ہوچکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکی موسیقی کا بازار دھیرے دھیرے واپس کاروبار کر رہا ہے اور بہتر کاروبار کرنے کا یہ عمل گزشتہ برس شروع ہوگیا تھا۔

اس برس میوزک ویڈیوز، میوزک البم، سنگل البم کی فروخت آٹھ سو ترپن ملین پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ برس یہ تعداد آٹھ سو بیس ملین تھی۔

امریکی میوزک انڈسٹری سنہ 2004 سے خسارے کا شکار تھا لیکن آئی ٹیونز اور ایمزن ڈاٹ کام جیسی سائٹس پر آن لائن فروخت کی وجہ سے بازار میں بہتری آئی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ سی ڈی ابھی بھی سب سے مقبول ترین فارمیٹ ہے۔ اکانوے فی صد فروخت سی ڈیز کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے میوزک البم کی فروخت اکسٹھ فی صد بڑھ گئی ہے۔