جونی ڈیپ کی وینیسا سے علیحدگی

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
ہالی وڈ کے اداکار جونی ڈیپ نے چودہ سالہ رفاقت کے بعد فرانسیسی گلوکارہ اور ادکارہ وینیسا پوراڈیس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
اس سے پہلے جونی ڈیپ نے رواں سال میڈیا کی ان اطلاعات کی تردید کی تھی کہ وہ وینیسا پوراڈیس سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔
انچاس سالہ اداکار جونی ڈیپ نے سنہ انیس سو اٹھانوے میں سُپر ماڈل کیٹ موس سے علیحدگی کے بعد وینیسا سے تعلقات قائم کیے تھے۔
جونی ڈیپ کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ’جونی ڈیپ اور وینیسا پوراڈیس نے احسن طریقے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور اب براہ مہربانی کی ان کی ذاتی زندگی اور ان کے بچوں کا احترام کریں۔‘
جونی ڈیپ کی فرانسیسی اداکارہ وینیسا سے سنہ انیس سو ننانوے میں فلم ’دی نائتھ گیٹ‘ کی عکس بندی کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔
دونوں کے تیرہ سالہ للی روز اور نو سالہ سالہ جیک دو بچے ہیں۔
جوڑے کا فرانس اور امریکی شہر لاس اینجلس میں گھر ہے، اس کے علاوہ کریبین میں ایک جزیرہ ان کی ملکیت ہے۔
دونوں نے شادی نہیں کی تھی لیکن جونی ڈیپ نے اس سے پہلے سنہ انیس سو تراسی اور سنہ انیس سو پچاسی کے دوران لوری اینی سے شادی کی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کے علاوہ ان کے ایک معروف اداکارہ وینونا رائڈر سے نوے کی دہائی کے آغاز میں تعلق رہا ہے۔
جونی ڈیپ نے سنہ انیس سو اسّی میں فاکس ٹیلی ویژن کی ڈرامہ سیریز ’ٹوئنٹی ون جمپ سٹریٹ‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔







