آسکرز: ہوگو نامزدگیوں میں سرفہرست

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
مارٹن سکورسوزی کی تھری ڈی فلم ’ہوگو‘ اس سال کے آسکرز ایوارڈز کے لیے گیارہ نامزدگیوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔
آسکر نامزدگیوں میں ’ہوگو‘کو بہترین فلم کے علاوہ بہترین ہدایت کار کی کٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فرانسیسی مزاحیہ فلم ’دی آرٹسٹ‘ بہترین فلم، ہدایت کار، اداکار اور معاون اداکارہ سمیت دس نامزدگیوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
اداکارہ میرئل سٹریپ کو فلم ’دا آئرن لیڈی‘ میں اداکاری پر بہترین اداکارہ کی کٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے اس فلم میں سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کا کردار نبھایا ہے۔
آسکر ایوارڈز کی تقریب چھبیس فروری کو ہالی وڈ کے کوڈیک تھیٹر میں منعقد ہو گی۔
جارج کلونی اور بریڈ پٹ کو بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین فلم میں بلیک اینڈ وائٹ خاموش فلم ’دا آرٹسٹ‘ اور ’ہوگو‘ سمیت سات دیگر فلموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
ان میں وار ہارس، منی بال، دی ٹری آف لائف، مڈنائٹ ان پیرس، دی ہیلپ، دی ڈسنڈینٹس، ایکسٹریملی اینڈ انکریڈیبل شامل ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مارٹن سکورسوزی کی تھری ڈی فلم ’ہوگو‘ دل کو گرمام دینے والی فلم ہے جس میں ایک یتیم لڑکے کی کہانی ہے جو فرانس کے ایک ریلوے سٹیشن پر زندگی گزارتا ہے۔
اینیمیٹڈ فلموں میں کنگ فو پانڈا ٹو، اے کیٹ ان پیرس، شکو اینڈ ریٹو، پوس ان بوٹس اور رینگو کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایرانی فلم ’اے سیپریشن‘ کو غیر ملکی زبان کی بہترین فلم میں نامزد کیا گیا ہے۔
رواں برس منعقد ہونے والے آسکر ایوارڈز کی تقریب کے میزبان مزاحیہ اداکار بلی کرسٹل ہوں گے۔
خیارل رہے کہ فرانس کی خاموش فلم ’دی آرٹسٹ‘ کو اب تک منعقد ہونے والی ایوارڈ تقاریب میں سب سے زیادہ ایوارڈز ملے ہیں۔
گزشتہ ہفتے گولڈن گلوب ایوارڈز میں اس فلم کو تین ایوارڈز ملے، جبکہ بافتہ ایوارڈز میں اس فلم کو بارہ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا جس میں بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔







