گریمی ایوارڈز میں تاریخی تبدیلیاں

گریمی ایوارڈز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے ایوارڈز میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں گی۔
امریکہ میں موسیقی کے اس سب سے بڑے ایوارڈ کی 53 سالہ تاریخ میں یہ اب تک کی سب سے بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔
ان تبدیلیوں میں محتلف زمرے کے ایوارڈز کو کم کر کے 109 سے 78 کر دیا جائے گا، کچھ کو دوسرے زمرے میں شامل کر دیا جائے گا اور کچھ زمرے بالکل ختم کر دیے جائیں گے۔
ہر زمرے میں اب 25 کے بجائے 40 امیدوار ہونگے۔گریمی کے صدر نیل پورٹناؤ کا کہنا ہے کہ اب گریمی حاصل کرنے کے لیے مقابلہ سخت ہوگا۔
گریمی میں اول درجے کے ایوارڈز مثلاً بہترین ایلبم، سال کا بہترین نغمہ اور نئے بہرتین فنکار کے ایوارڈز پہلے کی طرح رہیں گے۔
پاپ، کنٹری اور آر این بی کے ایوارڈز جن میں اب تک مرد اور عورتوں کے علیحدہ علیحدہ زمرے تھے اب وہ ایک کر دیے جائیں گے۔
مسٹر پورٹناؤ کا کہنا ہے کہ عظیم گلوکار صرف عظیم گلوگار ہوتا ہے اس میں عورت اور مرد کا فرق نہیں ہونا چاہئے۔
نئے ضابطے کے مطابق 25 سے 39 کے درمیان لوگوں کو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے کہ گریمی کی رات صرف تین فائنلسٹ کو ہی نامزد کیا جا سکتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اگر کسی زمرے میں 25 سے کم اینٹریز آتی ہیں تو اس زمرے کو اس سال کی تقریب سے خارج کر دیا جائے گا اور اگر مسلسل تین سال تک ایسا ہوا تو اس زمرے کا ایوارڈ خود بخود گریمی سے خارج ہو جائے گا۔
گریمی ایوارڈز عموماً فروری کے مہینے میں ہوتے ہیں 54 ویں گریمی ایوارڈز کی تاریخوں کا اعلان ابھی ہونا ہے۔







