امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر عوام کو ریاضی کا فارمولا کیا پیش کیا، لوگ تو پیچھے ہی پڑ گئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جس نے کبھی کوئی غلطی نہ کی ہو، کیونکہ انسان تو ہے ہی غلطی کا پتلہ۔ لیکن کبھی کبھار کوئی غلطی آپ پر بھاری پڑ جاتی ہے، خاص کر اگر آپ کوئی معروف شخصیت یا کوئی شوبز سلیبریٹی ہوں۔
ایسے میں سونے پر سہاگہ تب ہوتا ہے جب آپ ایسی ہی کوئی بات سوشل میڈیا پر کر دیں تو بس پھر کیا، یہاں تیر کمان سے نکلا وہاں آپ پر سوشل میڈیا صارفین چاروں جانب سے حملہ آور ہوئے۔
واٹس ایپ، ٹک ٹاک، ٹوئٹر کے دور میں ایسی غلطی ہونے کا امکان اور بھی بڑھ جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ بالی وڈ کے شہنشاہ بِگ بی یعنی امیتابھ بچن کے ساتھ ہوا۔
بالی وڈ میں بول بچن کی دھاک بٹھانے والے امیتابھ بچن جمعے کو ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کر کے اپنے پرستاروں کی تنقید اور ٹرولنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔
معاملہ کچھ یوں ہے کہ امیتابھ بچن نے جمعے کو اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام ڈالا جس میں انھوں نے یہ کہا:
آج کا دن بہت ہی خاص اور نایاب ہے اور یہ دن ایک ہزار برس میں ایک بار آتا ہے۔
اگر آج کے دن آپ اپنی عمر اور سنہ پیدائش کو جمع کریں تو جواب میں سنہ 2020 آئے گا۔
ماہرین بھی آپ کو یہ نہ بتا پائیں گے، آپ خود تجربہ کریں اور جانیے ورنہ ایک ہزار برس کا انتظار کرنا پڑے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
بس بِگ بی کی جانب سے یہ ٹویٹ کرنا تھی کہ ان کے پرستاروں اور ٹوئٹر صارفین نے انھیں آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کے ساتھ ساتھ مزاح پر مبنی میمز کے ساتھ ٹرولنگ شروع کر دی۔
کئی صارفین نے امیتابھ بچن کے اس ٹویٹ کی وجہ لاک ڈاؤن میں خود ساختہ تنہائی کے اثرات کو قرار دیا تو کئی نے واٹس ایپ پر موصول ہونے والے پیغامات کو قصوروار قرار دیا۔
ایک صارف نے تو انھیں صاف صاف کہہ ڈالا کہ ’اس میں ایسا خاص کیا ہے، یہ تو ہمیشہ ہی ہوتا ہے اور ہر برس اگر آپ اپنی عمر اور سنہ پیدائش کو جمع کریں تو رواں سال ہی جواب میں آتا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیے
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
جبکہ ایک صارف ریاض احمد نے امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن کو ٹیگ کر کے کہا کہ 'کیا آپ برائے مہربانی ابھی ان کے موبائل فون سے واٹس ایپ ان انسٹال کر سکتے ہیں۔'
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
صحافی عارفہ خانم شیروانی کا کہنا تھا کہ ’آخر کار ہمیں معلوم ہو گیا ہے کہ واٹس ایپ یونیورسٹی کا چانسلر کون ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4
للت سنگھ نامی صارف نے تو ان کے واٹس ایپ کے خلاف قانونی درخواست دائر کرنے کی ہی گزارش کر ڈالی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 5
ایک اور صارف نے کہا کہ 'آپ محض واٹس ایپ کو بدنام مت کریں یہ لطیفہ برسوں پہلے انٹرنیٹ ایکسپلورر پر تھا، انھوں نے آج وہاں سے لیا ہے۔'
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 6
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ 'سر جی پریشانی مت لیں، لاک ڈاؤن میں کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے۔'
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 7
ایک صارف نے کچھ اسی طرح کی میم شئیر کی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 8
جبکہ ایک صارف نے تو بگ بی سے متعلق ماضی کی یادوں کو کچھ ایسے جھنجوڑا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 9
اب کچھ بھی ہو امیتابھ بچن نے عوام کو ریاضی کا جو فارمولا پیش کیا اس کی منطق تو وہ ہی جانتے ہیں کہ آیا وہ کسی واٹس ایپ پیغام کو پڑھنے کے بعد جوش میں آکر ٹویٹ کر بیٹھے ہیں یا لاک ڈاؤن میں بوریت کے ہاتھوں تنگ آ کر محض دل لگی کے لیے طنزیہ طور پر اپنے پرستاروں کو ستانے کابہانہ تلاش کر رہے ہیں۔