آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا: پرینکا چوپڑا نے نِک جونس سے شادی کر لی
پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے انڈیا میں مسیحی عقائد کے مطابق شادی کر لی ہے۔
بالی وڈ کی سپر سٹار اور ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے گلوکار کی شادی کی یہ تقریب جودھ پور کے ایک محل میں خاندان والوں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ہوئی۔
پیپل میگزین کے مطابق شادی کی رسومات جونس کے والد پال کیون نے ادا کیں۔ ہندو رسومات کے مطابق دونوں کی شادی اتوار کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
پرینکا چوپڑا اور جونس نے چار ماہ قبل منگنی کا اعلان کیا تھا۔
دونوں نے سنیچر کو ہونے والی تقریب کا اعلان اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پرینکا چوپڑا سنہ 2000 میں مس ورلڈ بنی تھیں اور اس کے بعد سے انھوں نے 50 سے زیادہ بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ انھوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے سپر سٹارز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔
ان کو بہت سے ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے اور ان کا شمار بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
ٹائم میگزین نے دو سال قبل ان کو 100 با اثر شخصیات میں شامل کیا تھا۔
وہ امریکہ میں ٹی وی سیریز کوائنٹکو میں کام کر چکی ہیں اور وینٹی لیٹر، بے واچ، اے کِڈ لائک جیک نامی فلموں میں بھی انھوں نے کام کیا ہے۔