فخرِ عالم کے بچپن کا خواب، ہوائی جہاز پر دنیا کا چکر لگانے کا مشن کراچی میں

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam
- مصنف, طاہر عمران
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام
پاکستانی اداکار، گلوکار، میزبان اور اب ہواباز فخر عالم دنیا کا چکر 28 دنوں میں مکمل کرنے کے سفر پر نکلے ہیں۔ آج دوپہر ایک بجے کے قریب فخرِ عالم کراچی کے جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں اُن کا استقبال سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کیا۔
فخر عالم کے سفر کی اگلی منزل اسلام آباد ہے جس ے بعد وہ لاہور اور وہاں سے ڈھاکہ جائیں گے۔

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam
ان دنوں وہ ایک انجن والا طیارہ لیے دنیا کے مختلف شہروں سے ہوتے دبئی پہنچے ہیں۔ فخر عالم نے یہ سفر امریکی ریاست فلوریڈا کے کلیئر واٹر ایئر پارک سے شروع کیا جس کے بعد وہ نیو ہیمپشائر، نیو فاؤنڈ لینڈ کینیڈا، گرین لینڈ، آئس لینڈ، لندن، کروشیا، مصر کے دارالحکومت قاہرہ اور بحرین کے دارالحکومت مناما سے ہوتے دبئی پہنچے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam
فخر عالم کی اگلی منزل کراچی، اسلام آباد اور لاہور ہو گی جس کے بعد ڈھاکہ، بنکاک، سنگاپور، انڈونیشیا سے ہوتے ہوئے آسٹریلیا پہنچیں گے۔

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam
فخر عالم نے اس سفر کو شروع کرنے سے قبل اپنی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ کیسے اُن کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ فضائیہ میں پائلٹ بنیں مگر یہ اُن کی قسمت میں نہیں تھا۔ اب 25 سال بعد ان کا یہ خواب پورا ہو رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam
فخرعالم اس سفر کے لیے سوئس طیارہ ساز کمپنی سائرس کا بنایا ہوا ایک انجن والا طیارہ پلاٹس استعمال کر رہے ہیں۔
فخرِ عالم کے پاس ہوابازی کا انتہائی کم تجربہ ہے یعنی ان کے فلائنگ آورز یا اب تک اڑان کا ریکارڈ سو گھنٹے سے بھی کم ہے جس کی وجہ سے انہیں کوئی طیارہ فراہم کرنے کو تیار نہیں تھا اور جب طیارہ ملتا تو انشورنس کے مسائل رکاوٹ بن جاتے۔

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam
بلآخر انہیں فلوریڈا میں موجود ایک طیارہ ملا جس کے بعد اس سفر کی باقاعدہ منصوبہ بندی شروع ہوئی اور انہوں نے 10 اکتوبر کو اپنے سفر کا آغاز کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam
اس سفر میں ان کے ساتھ دو اور مسافر بھیں ہیں اس سفر میں جن میں ٹیمپا بے ایوی ایشن کے چیف پائلٹ اور مینیجنگ ڈائریکٹر جوشوا بریکن اور کرٹ روئے شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam
اس سفر کے دوران فخرِ عالم ٹوئٹر پر مسلسل اپ ڈیٹس دے رہے ہیں اور ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے بتا رہے ہیں کہ ان کا یہ سفر کیسا جا رہا ہے۔
انہوں نے گوز بے کینیڈا سے نکلتے وقت کہا کہ آگے ان کے سفر کا مشکل مرحلہ ہے جس میں وہ بحر اوقیانوس کو عبور کریں گے۔ اس سفر میں وہ گرین لینڈ، آئس لینڈ اور گلاسگو میں رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam
اس دوران انہیں اداکار عدنان صدیقی اور صنم سعید نے ٹویٹس کے ذریعے ان کے ساتھ اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam
لندن سے نکلنے کے بعد انھوں نے ڈبروونک کروشیا میں رکنا تھا جہاں اُن کی پرواز تاخیر سے پہنچی مگر ان کے ایجنٹ نے جب بتایا کہ وہ دنیا کا گرد چکر لگا رہے ہیں تو انہوں نے عملے کے چند اراکین کو روک کر ان کا انتظار کیا۔

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam
قاہرہ کے ہوائی اڈے پر ان کا ایندھن لانے والا ٹرک تاخیر سے پہنچا جس پر ان کے ساتھی ہوائی اڈے پر انتظار کرتے رہے۔

،تصویر کا ذریعہFakhr e Alam
فخرِ عالم کے اس تاریخی سفر پر آپ ان کی ویب سائٹ پر یا ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے نظر رکھ سکتے ہیں۔
۔







