آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کو بعد از مرگ نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا
فروری میں انتقال کرنے والی بالی وڈ سٹار سری دیوی کو بعد از مرگ انڈیا کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ انھیں 2017 میں بننے والی فلم 'مام' میں ان کے کردار پر دیا گیا جسے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ان کے خاوند اور بیٹیوں نے ان کی جگہ وصول کیا۔
54 سالہ سری دیوی کی دبئی کے ایک ہوٹل میں اچانک موت نے دنیا بھر میں پھیلے ان کے شائقین کو غمزدہ کر دیا تھا۔
اسی بارے میں
ابتدائی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تاہم بعد میں پولیس نے کہا کہ 'وہ بےہوش ہو کر باتھ روم کے ٹب میں گریں اور حادثاتی طور پر ڈوب کر ہلاک ہوئیں۔'
ان کے سابق شوہر بونی کپور نے کہا: 'آج سری دیوی بہت خوش ہوتیں۔ ہم انھیں یاد کر رہے ہیں اور یہ بہت پرفخر لمحہ ہے۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فلم مام میں سری دیوی نے ایک ماں کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی سوتیلی بیٹی کے ریپ کا انتقام لیتی ہے۔ سری دیوی کو اس کردار پر پہلے ہی چھ مختلف ایوارڈ مل چکے ہیں۔
سری دیوی کے علاوہ گذشتہ برس انتقال کرنے والے اداکار ونود کھنہ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ انڈیا کا سب سے بڑا فلمی اعزاز ہے۔
سری دیوی کی بیٹی جانوی کپور نے اس تقریب میں اپنی ماں کی ساڑھی پہن کر شرکت کی۔
سری دیوی نے اپنے کریئر میں تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا، اور انھیں اپنے دور کی چند گنی چنی سپر سٹارز میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔