ٹن ٹن کا خاکہ پانچ لاکھ ڈالر میں فروخت

،تصویر کا ذریعہEPA
بچوں کے مشہور زمانہ کارٹون ٹن ٹن اور اس کے پالتو کتے سنوئی کا نادر انڈیا انک سے بنایا گیا خاکہ فرانس کے شہر پیرس میں ہونے والی نیلامی میں پانچ لاکھ ڈالر کے عوض بیچ دیا گیا۔
یہ خاکہ 1939 میں شائع کیے گئے کامک البم 'کنگ آٹوکار سیپٹر' میں سے تھا اور یہ بیلجیئن آرٹسٹ ہرجے کی ملکیت تھا جو ٹن ٹن کارٹون کے خالق ہیں۔
ٹن ٹن کی ایک اور کتاب 'دی شوٹنگ سٹار' میں سے بنائے گئے خاکے بھی نیلامی میں شامل تھے جنھیں ساڑھے تین لاکھ ڈالر کے عوض بیچ دیاگیا تھا۔
لیکن ٹن ٹن کارٹون پر مبنی دوسری کتاب 'ڈسٹینیشن مون' کا کوئی خریدار نہیں ملا۔ اس کتاب پر امریکی خلا بازوں نے دستخط کیے ہوئے تھے۔
اس نیلام میں ہرجے کی بنائی ہوئی دوسری اشیا بشمول کتابیں اور خاکے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹن ٹن دنیا کے معروف ترین کارٹون کرداروں میں سے ایک ہے اور ان پر مبنی کارٹونز کتابوں کا دنیا کی 90 زبانوں میں ترجمہ کیے جا چکا ہے اور یہ 20 کروڑ سے زیادہ فروخت ہو چکی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گذشتہ سال پیرس میں ہی ہونے والی نیلامی میں ٹن ٹن کی کتاب ایکس پلوررز آن دا مون میں شامل خاکے 16 لاکھ ڈالر سے زائد قیمت میں بیچے گئے تھے۔
اس کے علاوہ ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک نیلامی میں ٹن ٹن کی کتاب دی بلیو لوٹس میں سے ایک نادر خاکہ 12 لاکھ ڈالر کے عوض بیچا گیا۔








