آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
تصاویر: ایشوریہ رائے بچّن کے کانز فلم فیسٹیول میں 15 برس
دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہونے والی اداکارہ ایشوریہ رائے بچّن پہلی بار 2002 میں کانز فلم فیسٹیول میں اپنی فلم 'دیو داس' کی تشہیر لیے پہنچی تھیں۔ اس موقعے پر شاہ رخ خان اور سنجے لیلا بھنسالی ان کے ساتھ نظر آئے۔
سنہ 2003 میں ایشوریہ پہلی بار کانز فلم فیسٹیول کی جیوری میں شامل ہوئیں۔
2004 میں ایشوریہ رائے کی خوبصورتی کا ایک نیا انداز، انھیں اس لباس کے لیے بہت سراہا گیا تھا۔
ایشوریہ رائے بچپن 2005 میں کین فلم فیسٹیول کی ریڈ کارپیٹ پر سرخ پھولوں والے سفید گاؤن میں۔ ہر برس ان کے اس میلے سے متعلق ملبوسات کے تذکرے ہوتے رہتے ہیں۔
2006 میں ایشوریہ رائے نے اس سیاہ رنگ کے لباس کے ساتھ اپنے انوکھے سٹائل سے داد و تحسین بٹوری تھی۔
2007: میں اداکار ابھیشیک بچّن کے ساتھ شادی کرنے کے بعد ایشوریہ رائے ان کے ساتھ پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے پہنچیں۔
2008 میں ایشوریہ اپنے خاندان کے ساتھ کانز میلے میں شریک ہوئی تھیں، اس تصویر میں وہ اپنے شوہر ابھیشیک اور سسر امیتابھ بچّن کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔
2009: میں بھی وہ ایک بار پھر اپنے شوہر ابھیشیک کے ساتھ نمودار ہوئیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
2010: ایشوریہ رائے نے سیاہ رنگ کے اس لباس سے فلم راون کی تشہیر کی تھی۔
2011 میں ایشوریہ رائے امید سے تھیں اور کانز فلمی میلے میں شرکت کے بعد میڈیا میں اس بات کی زبردست تشہیر ہوئی تھی کہ وہ پہلی بار حمل سے ہیں۔
2012 میں ایشوریہ نے اپنی بیٹی آرادھیا کی پیدائش کے بعد کانز فلمی میلے میں شرکت کی تھی، اس وقت ان کا وزن خاصا بڑھ گیا تھا لیکن پھر بھی وہ اپنی مخصوص چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہیں۔
2013 میں بھی حسب معمول ایشوریہ کانز فیسٹیول میں پہنچیں جہاں انھوں نے گرے رنگ کا انوکھا ڈریس پہنا تاہم اب بھی وزن بڑھنے کے آثار نمایاں تھے۔
2014 میں ایشوریہ نے سنہرے رنگ کے خاص لباس میں ریڈ کارپٹ پر پھر سے دھماکے دار واپسی کی، اب ماں بننے کے بعد کے آثار تقریباً ختم ہو چکے تھے۔
2015 میں ایشوریہ رائے بہت ہی خوبصورت گاؤن میں کانز کے ریڈ کارپٹ پر چلی تھیں جس کے میڈیا میں کافی دن تک تذکرے رہے تھے۔
2016 میں ایشوریہ رائے نے جب کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر واک کی تو ان کے لباس سے زیادہ ان کی نیلی لپ سٹک کے چرچے ہوئے اور سوشل میڈیا پر بہت سے افراد نے اس بات پر نکتہ چینی بھی کی۔
اس برس 19 اور 20 مئی کو ایشوریہ رائے پھر کانز کے میلے میں شرکت کریں گی اور پہلے کی طرح ایک بار پھر ان سے ایک خاص ادا اور نئے سٹائل کے لباس کی توقع کی جا رہی ہے۔