آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اداکارہ روینہ ٹنڈن کی فلموں میں واپسی
بالی وڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن فلم 'ماتر' سے ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں، فلم کا ٹریلر لانچ کر دیا گيا ہے اور امکان ہے کہ 21 اپریل کو یہ فلم ریلیز ہو گی۔
اس فلم کے ہدایت کار اشتر سعید ہیں۔ 'ماتر' کا جو ٹریلر ریلیز ہوا ہے اس میں روینہ ٹنڈن ٹریلر ایکشن کرتی نظر آ رہی ہیں۔
فلم کی کہانی دہلی میں ہونے والے ریپ کے ایک غیر حقیقی واقعے پر مبنی ہے۔ ٹریلر میں اخبار کی ایک هیڈلائن میں لکھا ہے: 'ڈیلهی دی ریپ کیپٹل آف انڈیا۔'
اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں روینہ ٹنڈن کہتی ہیں: 'میں یہ نہیں کہوں گی کہ دہلی میں پولیس نظام درست نہیں ہے، اگر آپ کسی بھی ریاست کے اعداد و شمار کو دیکھیں گے تو آپ جانیں گے کہ اس طرح کے واقعات ہر ریاست میں ہوتے رہتے ہیں۔ ہاں، دہلی میں کچھ ایسے خوفناک واقعات ہوئے جن پر میڈیا نے کچھ زیادہ توجہ دی۔ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ دہلی کا میڈیا زیادہ بیدار ہے۔'
خواتین کے حوالے سے مردوں کا جو عام طور پر نظریہ ہوتا ہے اس سے متعلق بھی انھوں نے بات کی۔
روینہ نے کہا: 'ہم عورتوں کو بچپن سے ہی اپنے بچوں کو کمزور لوگوں کی مدد کرنا سکھانا ضروری۔ ہم بچپن سے ہی اپنے لڑکوں کو یہ تعلیم دیں کہ جو خاتون آپ کے ساتھ میں بیٹھی ہے وہ کسی کی بہن، کسی کی بیٹی یا کسی کی ماں یا پھر آپ کی دوست ہے۔ یہ نہ سوچیں کہ ارے یہ تو دوسرے گھروں میں ہوتا ہے تو ہم اس کی پراوہ کیوں کریں۔ یہ فکر بدلنی چاہیے۔'
اس فلم میں روینہ کے ساتھ علیشا خان اور مدھر متّل نے بھی کام کیا ہے۔
روینہ اس فلم میں اس لڑکی کی ماں کا کردار کر رہی ہیں جس کا دلی میں ریپ ہوتا ہے اور پھر اس لڑکی کی موت ہو جاتی ہے۔ لیکن ماں انصاف کے لیے لڑتی رہتی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی