آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
'اے دل ہے مشکل' کا پلڑا بھاری
اس سال کی دو فلموں 'اے دل ہے مشکل' اور 'شیوے' کے پہلے ہفتے کے آخر میں کی باکس آفس کلیکشن پر نظر ڈالیں تو کمائی کے معاملے میں 'اے دل ہے مشکل' اجے دیوگن کی 'شیوے' سے آگے ہے۔
کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل' کی مخالفت ہونے کی وجہ سے اس بات کا امکان تھا کہ یہ فلم اجے دیوگن کی 'شیوے' کے مقابلے اچھی کارکردگی کر سکتی ہے۔
فلم مبصرین کا کہنا ہے کہ پہلے دن 'اے دل ہے مشکل' نے 13 کروڑ 30 تیس لاکھ، دوسرے دن 13 کروڑ 10 لاکھ اور تیسرے دن 9 کروڑ 20 لاکھ کی کمائی کی ہے۔
اس طرح تین دنوں میں اس فلم نے 35 کروڑ 60 لاکھ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس فلم میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے کے علاوہ انوشکا شرما اور فواد خان بھی ہیں۔
دوسری جانب اگر 'شیوے' کی کمائی کی بات کی جائے تو، فلم نے پہلے دن 10 کروڑ 24 لاکھ، دوسرے دن 10 کروڑ 6 لاکھ اور تیسرے دن 8 کروڑ 26 لاکھ کی کمائی کی۔
اس طرح 'شیوے' نے تین دن میں 28 کروڑ 56 لاکھ روپے کی کمائی کی ہے۔
دونوں فلموں کی کمائی کے درمیان میں تقریباً سات کروڑ روپے کا فرق ہے۔
کرن جوہر کی ہدایت میں بنی 'اے دل ہے مشکل' جہاں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریہ رائے کی زبردست پرفارمنس کی وجہ سے پسند کی جا رہی ہے، وہیں شیوے میں اجے دیوگن کا حیرت انگیز ایکشن اور شاندار لوکیشن لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فی الحال ملٹیپلیکس تھیٹر میں 'اے دل ہے مشکل' کا پلڑا بھاری ہے، تو سنگل سکرین تھیٹر میں لڑکھڑانے کے بعد بھی 'شیوے' کا غلبہ دکھائی دے رہا ہے۔