بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ پر انڈین سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بالی ووڈ اداکاراور یوٹیوب انفلوئنسر ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ پر انڈیا کی سٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مارکیٹ ریگولیٹر کے مطابق ارشد وارثی سمیت 40 سے زائد افراد پر شیئر مارکیٹ میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں مبینہ ہیرا پھری کے الزامات سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔
ادارے کے بیان کے مطابق چار یوٹیوب چینلز پر ویڈیوز کو مصنوعی طور پر کچھ شیئرز کی قدروں کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
تاہم ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے اپنی تحقیقات میں کہا ہے کہ یو ٹیوبر منیش مشرا نے اپنے چینلز دی ایڈوائزر اور منی وائس میں مشہور شخصیات کے زریعے سرمایہ کاروں کو مبینہ طور پر ان دو کمپنیوں میں رقوم لگانے سے متعلق راغب کیا۔
ایسی ہی وڈیوز میڈ کیپ کالز اور پروفیٹ یاترا نامی یو ٹیوب چینلز پر بھی اپ لوڈ کی گئیں۔
ادارے کےمطابق ان وڈیوز میں غلط اور گمراہ کن معلومات دے کر سرمایہ کاروں کو راغب کیا گیا کہ وہ ان کے حصص خریدیں۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے مطابق غیرمعمولی منافع کا جھانسہ دے کر لوگوں کو اپنے شیئرز خریدنے پر آمادہ کرنے کی کوششوں کے الزام میں ان افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایس ای بی آئی کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان چینلز کے لاکھوں سبسکرائبرز تھے جنھوں نے ان کی ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے مارکیٹنگ کی مد میں ادائیگیاں کیں اور یہ وڈیوز لاکھوں لوگوں نے دیکھیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں
مواد پر جائیں
یہ بھی پڑھیے:
قیمتوں میں ہیرا پھیری میں ملوث اداروں نے اپنے اپنے حصص بیچ کر منافع کمایا جبکہ قیمتیں زیادہ تھیں۔
مارکیٹ ریگولیٹر نے سکینڈل کے ذریعے تقریباً 540 ملین انڈین روپوں کے غیر قانونی منافع کو ضبط کر لیا ہے جو انھوں نے لوگوں کو جھانسہ دے کرکمایا تھا۔
انڈین سیکیورٹی ایکسچینج کے مطابق ارشد وارثی نے اس فراڈ میں 29 لاکھ سے زائد جبکہ ان کی اہلیہ ماریا گورٹی نے 37 لاکھ سے زائد روپے کا منافع کمایا۔
دوسری جانب ارشد وارثی نے ان الزامات کے بعد ٹویٹ کی کہ ان کے بارے میں شائع خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔ ان کے مطابق ’مجھے اورماریا کو سٹاک مارکیٹ کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا اور تیسرے فریق کے مشورے پرہم شردا میں سرمایہ کاری کی اور بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح اپنی زندگی بھر کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
انڈین اخبار ’منٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق متنازع ویڈیوز اب یوٹیوب پر عوامی طور پر دستیاب نہیں ہیں تاہم یہ وڈیوز ایس ای بی آئی کے ریکارڈ پر موجود ہیں۔








